سری لنکا نے اوول میں کھیلے گئے ٹیسٹ سیریز کے تیسرے اور آخری میچ 8 وکٹوں سے جیت لیا ـ سری لنکا نے 10 سال بعد انگلینڈ کو کسی ٹیسٹ میچ میں شکست دی۔
اوول ٹیسٹ کے چوتھے روز سری لنکا کو جیت کے لیے 219 رنز کا ہدف ملا ،جس کو سری لنکا نے 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ اوپنر پتھم نسکانا نے 127 رنز کی شاندار اور نا قابل شکست اننگ کھیلی۔ انجیلو میتھوز 32 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔
تیسرے میچ میں انگلینڈ نے سری لنکا کے خلاف پہلی اننگ میں 62 رنز کی برتری لی لیکن اس کے باوجود مہمان ٹیم کو بڑا ہدف دینے میں ناکام رہی اور دوسری اننگ میں پوری ٹیم 156 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔
سری لنکا نے10سال بعد انگلینڈ کو ٹیسٹ سیریز میں شکست دی، آخری بار سری لنکا نے 2014میں انگلینڈ کو ہرایا تھا اور اس کے بعد کھیلے گئے دس ٹیسٹ میچوں میں 9 میں شکست ہوئی تھی جب کہ ایک میچ ڈرا رہا تھا۔
اگرچہ انگلینڈ کو میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا لیکن اس کے کپتان نے اپنے کیریئر کی ساتویں سنچری بناتے ہوئے ایک ایسا ریکارڈ اپنے نام کیا جو کرکٹ کی 147 سالہ تاریخ میں کوئی بھی کرکٹر نہ بنا سکاـانگلش کپتان نے کرکٹ کی 147سالہ تاریخ کا منفرد ریکارڈ بنالیاـ
واضح رہے کہ انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے ابتدائی دونوں ٹیسٹ میچز جیت کر سیریز میں نا قابل شکست برتری لے چکا ہے۔
مذکورہ سیریز آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ 25-2024 کا حصہ ہے اور سری لنکا نے آخری میچ جیت کر رینکنگ ٹیبل پر پانچویں پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ انگلینڈ چھٹے نمبر پر ہے۔ بھارت اور آسٹریلیا بالترتیب پہلے اور دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔