ضلع ایبٹ آباد کے تمام سی این جی اسٹیشنز 4 روز کے لیے بند کر دیئے گئے۔ ایبٹ آباد میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے اور اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع بھر کے تمام سی این جی اسٹیشنز 4 روز کے لیے بند رہیں گے۔ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سی این جی اسٹیشنز 19 جنوری تک بند رہیں گے۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ گیس کی کمی اور شہریوں کو گیس کی فراہمی کے لیے دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔