ایبٹ آباد: ایبٹ آباد پولیس نے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا۔
ایبٹ آباد پولیس کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ عمر طفیل کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ ناڑہ نے پولیس نفری کے ہمراہ دہیہ کنگھڑہوتر، میانی میں شیڈول سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا اور تقریباً 60/65 گھروں کو چیک کیا، جس کے دوران غیر قانونی اسلحہ اور ایمونیشن جن میں 7 بندوقیں 12 بور سنگل بیرل، دو پستول 30 بور اور 104 کارتوس برآمد کئے۔ ملزمان کے خلاف 7 مقدمات درج کر لئے گئے ہیں ۔