ایبٹ آباد بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے ایف اے ایف ایس سی کے سالانہ نتائج رزلٹ کا اعلان کردیا، نتائج کے مطابق مناہل خان نے 1173 نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کرلی ۔
ایبٹ آباد: تفصیلات کے مطابق بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے سالانہ نتائج کا اعلان کردیا، جس کے مطابق بورڈ منائل خان 1173 نمبر لیکر بورڈ ٹاپر بن گئی ۔
مانسہرہ سے تعلق رکھنے والی توبہ خان 1168 نمبر لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی، جبکہ تیسری پوزیشن ت ریان خان نے حاصل کی اور 1162 نمبر حاصل کیے ۔
نتائج کے مطابق بورڈ میں کل 47619 طلباء و طالبات نے حصہ لیا جن میں 29913 پاس ہوئے، نتائج میں کامیابی کی شرح 63.55 فیصد رہی ۔