ایبٹ آباد میں 14 سالہ گھریلو ملازمہ اقراء کو قتل کرنے والے ملزم کو عدالت میں پیش کردیا گیا، مقامی عدالت نے ملزم کو 6 روزہ جسمانی ریمانڈ پو پولیس کے حوالے کردیا ۔
ایبٹ آباد: ملزم حارث نے معصوم اقراء کو جنسی زیادتی کے بعد تشدد کرکے قتل کر دیا تھا، مقتولہ اقراء ایک سال سے ملزم حارث کے گھر میں کام کر رہی تھی ۔
ملزم حارثکوا ڈیوٹی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کردیا گیا جہاں عدالت نے ملزم کو 6 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ۔
مقتولہ اقراء کی میڈیکل پوسٹمارٹم رپورٹ میں جنسی زیادتی اور تشدد کی تصدیق ہوگئی تھی ۔
مقتولہ اقراء کے والد رضوان اور والدہ گھریلو ناچاقی کی وجہ سے علیحدہ رہ رہے ہیں، مقتولہ اقراء کو اس کی والدہ نے ملازمت پر رکھوا تھا ۔