خیبرپختونخوا کے ضلع چارسدہ میں پولیس وین کے قریب مبینہ طور پر خودکش دھماکا ہوا جس میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
دھماکے کے فوری بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا۔ دھماکے کے وقت رش نہ ہونے کے باعث دہشت گردی کی کارروائی میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تمام پولیس اہلکار محفوظ رہے اور وین کو بھی کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
حکام کے مطابق پولیس کو جائے وقوع سے کچھ پیسے اور شناختی کارڈ بھی ملا ہے، اسپشل ٹیم واقعہ کی نوعیت معلوم کررہی ہے، تحقیقات کے بعد دھماکے کی نوعیت کے بارے میں حتمی رائے دی جاسکے گی۔