کوئٹہ میں ریلوے سٹیشن کے پر خودکش دھماکہ ہوا ہے جس میں خاتون سمیت 25 افراد جاں بحق اور 50 سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس نے 9 بجے پشاور کے لیے روانہ ہونا تھا، ٹرین ابھی پلیٹ فارم پر نہیں لگی تھی کہ دھماکا ہو گیا، دھماکا ریلوے سٹیشن پر ٹکٹ گھر کے قریب ہوا۔
کمشنرکوئٹہ محمد حمزہ شفقات نے تصدیق کی ہے کہ ریلوےسٹیشن پردھماکہ خودکش تھا، خودکش بمبار سامان کےساتھ ریلوےسٹیشن میں داخل ہوا، اور پھر کچھ ہی لمحوں میں ٹکٹ گھر کے قرین حالات مختلف تھے ۔
دوسری جانب سول ہسپتال کوئٹہ کے مطابق ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، طبی امداد کے لیے اضافی ڈاکٹرز اور عملہ طلب کر لیا گیا ہے۔
ہسپتال ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ خودکش حملے میں 25 افراد جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہوئے ہیں ۔۔
دوسری جانب وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے رابطہ کیا ہے اور واقعےکی تحقیقات کا حکم دے دیا اور رپورٹ طلب کر لی۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے متعدد واقعات میں ملوث عناصر تک پہنچ چکے ہیں، صوبے میں دہشت گردوں کےخلاف کارروائیاں جاری ہیں، متعدد واقعات میں ملوث دہشت گرد پکڑے جا چکے ہیں، بلوچستان سے دہشتگردوں کا قلع قمع کریں گے۔