اسلام آباد۔ تھانہ سیکرٹریٹ کی حدود میں واقع بری امام کے علاقے میں ڈکیتی کی سنگین واردات پیش آئی ہے جس نے شہریوں کو خوف میں مبتلا کر دیا ہے۔ تھانہ سیکرٹریٹ کے ایس ایچ او اشفاق وڑائچ اور ان کی ٹیم کی ناقص حکمت عملیوں کے باعث علاقے میں جرائم کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے اور ان کی زیرو کارکردگی کی وجہ سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔
بری امام میں خیبر موبائل شاپ کو گن پوائنٹ پر ڈکیتی کا نشانہ بنایا گیا۔ ڈکیت گروہ دکان میں داخل ہوا اور اسلحے کے زور پر دکاندار کو یرغمال بنا کر نقد رقم اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گیا۔ واردات کے دوران دکان دار کی مزاحمت کو ناکام بنانے کے لیے ملزمان نے اسے دھمکیاں دیں، جس کے باعث وہ شدید خوف زدہ ہو گیا۔ علاقے میں بڑھتے ہوئے جرائم نے شہریوں میں عدم تحفظ کے احساس کو جنم دیا ہے اور عوام پولیس کی کارکردگی پر سوالات اٹھا رہے ہیں۔
شہریوں نے تھانہ سیکرٹریٹ کے ایس ایچ او اور پولیس چوکی بری امام کے انچارج کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ایسے واقعات کا سدباب کیا جا سکے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر پولیس حکام نے بروقت اور موثر اقدامات نہیں کیے تو مستقبل میں اس طرح کے واقعات میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔