ہزارہ موٹروے کلگان موڑ پر مسافر بس الٹنےسے پانچ افراد جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے، بس گلگت سےراولپنڈی جارہی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے حادثہ بارش اور سڑک پر پھسلن کے باعث پیش آیا، گلگت سے راولپنڈی آنے والی مسافر بس ہزارہ موٹر وے پرالٹ گئی۔ تمام زخمیوں اورجاں بحق افراد کی لاشوں کوکنگ عبداللہ اسپتال مانسہرہ منتقل کردیا گیا ہے۔
یاد رہے اگست میں مسافر وین کھائی میں جاگری تھی ، جس کے نتیجے میں دو خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔