Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    بھارتی جارحیت کے دوران زخمی ہونے والے پاک فوج کے مزید 2 جوان شہید

    مئی 14, 2025
    خاص خبریں

    جارحیت کی دوبارہ کوشش کی گئی تو ایسا جواب دینگے کہ بھارت کا کچھ بھی نہیں بچے گا،وزیراعظم

    مئی 14, 2025
    خاص خبریں

    ڈیل کے بغیر بانی پی ٹی آئی کی رہائی ممکن نہیں،مشتاق احمد غنی

    مئی 14, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    مئی 15, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»خاص خبریں»فیصلہ کرنا ہوگا دھرنے دینے ہیں یا ملک کو ترقی دینی ہے، وزیراعظم
    خاص خبریں نومبر 19, 2024

    فیصلہ کرنا ہوگا دھرنے دینے ہیں یا ملک کو ترقی دینی ہے، وزیراعظم

    نومبر 19, 20243 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    A decision has to be made whether to give sit-ins or to develop, Prime Minister Shehbaz Sharif
    دھرنے اور لانگ مارچ ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہیں، شہبازشریف
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں نیشنل ایکشن پلان پر ایپکس کمیٹی کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں ہوا جس میں  وفاقی وزرا،آرمی چیف جنرل عاصم منیر، ڈی جی آئی ایس آئی سمیت انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان اور چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ بھی شریک ہوئے۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت سب کی محنت اور دیانت داری کی وجہ سے آہستہ آہستہ استحکام کی طرف بڑھ رہی ہے، جس میں وفاق اور صوبوں سمیت سب کا کردار ہے، جس پر سب کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی اور خوش حالی استحکام، معاشی اور سیاسی استحکام ایک دوسرے کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں، اس کے بغیر کوئی بھی معاشرہ آگے نہیں بڑھ سکتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ترقی اور خوش حالی کے لیے انتہائی اہم ہے کہ ملک کے اندر معاشی اور سیاسی استحکام ہو، اس کے لیے ہم سب کو کردار ادا کرنا ہے اور اس پر کھل کر بات کرنی چاہیے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ آئی ایم ایف کا پروگرام منظور کروانے میں صوبوں کی وفاق کی پوری مدد کی، وزیراعلیٰ پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کا اس تعاون پر شکرگزار ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ اسی کے نتیجے میں آج پاکستان کا اسٹاک ایکسچینج تاریخ کی سب سے اونچی سطح پر ہے، ملک میں مہنگائی سنگل ڈیجیٹ پر ہے اور شرح سود 22 فیصد سے کم ہو کر 15 فیصد پر آگیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ آئی ٹی کی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ ہوا، بیرونی ترسیلات میں اچھا اضافہ ہوا ہے، یہ تمام پہلو اس طرف اشارہ کر رہے ہیں استحکام آہستہ آہستہ آرہا ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ترقی اور خوش حالی کے راستے کھل گئے ہیں بلکہ وہ اس وقت ممکن ہوگا جب ملک کے اندر سرمایہ کاری ہو، پاکستانی سرمایہ کاروں کے ساتھ ساتھ بیرونی سرمایہ کاری ہو۔

    وزیراعظم نے کہا کہ پہلے اندرونی طور پر سرمایہ کاری ہوتی ہے اور اس کے بعد حوصلہ پا کر غیرملکی سرمایہ کار آتے ہیں، اس کے علاوہ کوئی اور طریقہ کار نہیں ہے اور آئی ایم ایف کا موجودہ پروگرام پاکستان کی تاریخ کا آخری پروگرام ہوگا۔

    معاشی استحکام کے حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ آئی ٹی برآمدات اور ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، ملکی ترقی کے لیے ٹیکس آمدن بڑھانی اور ٹیکس چوری روکنا ہوگی۔ غریب عوام نے 77 سال قربانیاں دیں اوراب اشرافیہ کو قربانی دینا ہوگی۔

    وزیراعظم نے کہا کہ دھرنے اورلانگ مارچ ترقی کے راستے کی رکاوٹ ہیں، درخواست ہے کہ سب مل بیٹھ کرمعاملات پرغورکریں، ہمیں فیصلہ کرنا ہوگا کہ ترقی چاہیے یا انتشار، ملک کی خوش حالی کے لیے وفاق اورصوبوں کومل کرکام کرنا ہوگا۔وزیراعظم نے تمام طبقات پر زور دیا کہ وہ ملکی ترقی، اتحاد اور خوش حالی کے لیے یکجہتی کے ساتھ آگے بڑھیں۔

    وزیراعظم کا کہنا تھاکہ  آئی ایم ایف پروگرام کیلئے ہمیں سعودی عرب، یو اے ای اور چین کی مدد لینا پڑی ہمیں ٹیکس بیس بڑھانا ہے لیکن یہ راتوں رات نہیں ہوگا، سب کو ہاتھ بٹانا ہوگا، ہمارے پاس اربوں روپے کے معدنی ذخائر ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب نے ایگری کلچر ٹیکس میں لیڈ لی ہے، وزیراعلیٰ کے پی نے بھی کابینہ سے ایگری کلچر ٹیکس منظور کرالیا ہے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleبلوچستان میں دہشتگرد تنظیموں کےخلاف جامع فوجی آپریشن کی منظوری
    Next Article پی ٹی آئی کا 24 نومبر احتجاج، اسلام آباد پولیس کی تیاریاں
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    بھارتی جارحیت کے دوران زخمی ہونے والے پاک فوج کے مزید 2 جوان شہید

    مئی 14, 2025

    جارحیت کی دوبارہ کوشش کی گئی تو ایسا جواب دینگے کہ بھارت کا کچھ بھی نہیں بچے گا،وزیراعظم

    مئی 14, 2025

    ڈیل کے بغیر بانی پی ٹی آئی کی رہائی ممکن نہیں،مشتاق احمد غنی

    مئی 14, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    خاص خبریں

    بھارتی جارحیت کے دوران زخمی ہونے والے پاک فوج کے مزید 2 جوان شہید

    مئی 14, 2025
    خاص خبریں

    جارحیت کی دوبارہ کوشش کی گئی تو ایسا جواب دینگے کہ بھارت کا کچھ بھی نہیں بچے گا،وزیراعظم

    مئی 14, 2025
    خاص خبریں

    ڈیل کے بغیر بانی پی ٹی آئی کی رہائی ممکن نہیں،مشتاق احمد غنی

    مئی 14, 2025
    خاص خبریں

    آئی ایم ایف سے پاکستان کو ایک ارب 2 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی قسط موصول

    مئی 14, 2025
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    اپریل 15, 2024

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    خاص خبریں

    پنجاب حکومت نے ریجن کے طلباء کو بلاسود ماہانہ اقساط پر موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن…

    بلاگ

    سائبر حملے کیا ہوتے ہیں اور ان سے خود کو کیسے محفوظ رکھیں؟

    مارچ 6, 2024
    خاص خبریں

    1.5 ٹن یا 1 ٹن اے سی کو چلانے کے لیے کتنے سولر پینلز درکار ہوتے ہیں ؟

    اگست 8, 2024
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    پوٹھوہار

    اسلام آباد انتظامیہ نے ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں حیران کن اضافے کا اعلان کر دیا

    مئی 15, 2024
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    بھارتی جارحیت کے دوران زخمی ہونے والے پاک فوج کے مزید 2 جوان شہید

    مئی 14, 2025
    خاص خبریں

    جارحیت کی دوبارہ کوشش کی گئی تو ایسا جواب دینگے کہ بھارت کا کچھ بھی نہیں بچے گا،وزیراعظم

    مئی 14, 2025
    خاص خبریں

    ڈیل کے بغیر بانی پی ٹی آئی کی رہائی ممکن نہیں،مشتاق احمد غنی

    مئی 14, 2025

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2025. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.