روس کے جزیرہ نما علاقے کامچٹکا کے مشرقی ساحل پر 5.9 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
غیر ملکی خبررساں اداروں کے مطابق (EMSC) کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ زلزلہ کامچٹکا کے مشرقی ساحل پر 51 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا ہے۔جب کہ اس زلزلے کی وجہ سے کسی قسم کا کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا ہے۔یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی 17 اگست کو روس کے اسی علاقے میں 51 کلو میٹر کی گہرائی میں زلزلہ آیا تھا جس کی شدت 7.2 کے قریب ریکارڈ کی گئی تھی۔جس کی وجہ سے سونامی کے خطرے کا الارم دے دیا گیا تھا۔یاد رہے کہ زلزلے کی شدت کا احساس ہوتے ہی لوگ خوف و ہراس کے عالم میں اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔