کیا آپ جانتے ہیں کہ اس دور میں بھی دنیا میں ایسے ممالک ہیں جہاں ایک بھی ایئرپورٹ موجود نہیں؟
موجودہ دور میں طویل سفر کے لیے ہوائی جہاز سب سے بڑا ذریعہ ہیں جس کے لیے ایئرپورٹ لازمی ہے لیکن آج کے دور میں بھی دنیا میں پانچ ایسے ممالک موجود ہیں جہاں ایئرپورٹ موجود نہیں ہیں اور ان ممالک کے شہری فضائی سفر کے لیے اپنے پڑوسی ممالک کا رخ کرتے ہیں۔
ویٹیکن سٹی
ویٹیکن سٹی دنیا کی سب سے چھوٹا ملک ہے جس کی آبادی تقریباً 800 افراد پر مشتمل ہے۔ اس ملک میں ائرپورٹ موجود نہیں بلکہ یہاں کوئی دریا یا آبی ذخائر بھی نہیں ہیں۔ اس کے قریبی ہوائی اڈوں میں فیومیسینو اور سیامپینو شامل ہیں۔
موناکو
موناکو ویٹیکن سٹی کے بعد دنیا کا دوسرا سب سے چھوٹا ملک ہے۔ یہ ملک اپنے تینوں اطراف سے فرانس میں گھرا ہوا ہے اور اس کا کوئی ہوائی اڈہ نہیں ہے۔ اس کے قریبی ہوائی اڈہ میں فرانس کے نائس کوٹ ڈی ازور ہوائی اڈہ شامل ہے۔
سان مارینو
سان مارینو کو دنیا کی قدیم ترین ریاستوں میں سے ایک کہا جاتا ہے۔ سان مارینو کی سمندر تک رسائی نہیں ہے اور اس کے چھوٹے رقبہ کی وجہ سے اس میں ہوائی اڈہ نہیں ہے۔ یہ ملک ایک وسیع سڑک کے نیٹ ورک پر مشتمل ہے۔ اس کے قریب ترین ہوائی اڈوں میں سے رمینی ، بولوگنا، فلورنس، وینس اور پیسا شامل ہیں۔
لیختنسٹین
لیختنسٹین بھی ایک چھوٹا ملک ہے جس کا رقبہ 75 کلومیٹر س بھی کم ہے۔ مقامی لوگ زیورچ کے ہوائی اڈے سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔
اندورا
اندورا کا زمینی رقبہ بہت کم ہے اور یہاں پہاڑوں کی بہتات ہے۔ یہ فرانس اور اسپین کے درمیان واقع ہے جو مکمل طور پر پیرینیس کے پہاڑی سلسلے سے گھرا ہوا ہے۔ یہاں پہاڑوں کی موجودگی ہوائی اڈے سے محرومی کا سبب ہے۔ اس کے قریبی شہروں جیسے بارسیلونا ، لیریڈا اور گیرونا کے زریعے پروازوں کا انتخاب کیا جاتا ہے۔