اک آسٹریلیا تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے میلبرن میں کھیلے جا رہے۔ میلبرن ٹیسٹ کے پہلے دن کے اختتام پر آسٹریلیا نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنا لیے۔
میلبرن سیریز کے باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔
پاکستان کے خلاف آسٹریلیا کی تیسری وکٹ 154 رنز پر گر گئی، اسٹیو اسمتھ 26 رنز بنا کر عامر جمال کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ مارنوس لبوشین اور ٹریوس ہیڈ کریز پر موجود ہیں۔
آسٹریلیا کی جانب سے ڈیوڈ وارنر اور عثمان خواجہ نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو 6 رنز کے مجموعی سکور پر فرسٹ سلپ پر کھڑے عبداللہ شفیق نے صرف 2 رنز بنانے والے وارنر کا آسان کیچ چھوڑ دیا۔
پھر دونوں اوپنرز نے 90 رنز کی شراکت قائم کی، آسٹریلیا کی جانب سے پہلی وکٹ وارنر کی گری جو 38 رنز بنا کر سلمان آغا کی گیند پر بابر اعظم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
کینگروز کی دوسری وکٹ 108رنز کے مجموعے پر گری جب عثمان خواجہ 101 گیندوں پر 42 رنز بنا کر حسن علی کی گیند پر سلمان آغا کو کیچ دے بیٹھے، آسٹریلیا کا مجموعی سکور 114 رنز پر پہنچا تو بارش نے آن لیا جس کے بعد میچ کو روک دیا گیا۔