بیرسٹر تیمور ملک(شاہ محمود قریشی کے وکیل) ضمانتی مچلکے لے کر اڈیالہ جیل (راولپنڈی) پہنچ گئے
پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما شاہ محمود قریشی کا آج جیل سے رہائی کا امکان ہے ۔ شاہ محمود قریشی کے وکیل بیرسٹر تیمور ملک ضمانتی مچلکے لے کر راولپنڈی کی اڈیالہ جیل پہنچ گئے ہیں۔ عمران خان کی اہلیہ بشرا بی بی، وکیل عمیر نیازی اور رائے محمد علی بھی اڈیالہ جل پہنچ گئے۔ خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین اڈیالہ جیل پہنچ گئے۔
جیسا کہ سپریم کورٹ کے بانی پی ٹی آئی و شاہ محمود قریشی کی ضمانت کا فیصلہ جاری کیا تھا۔ ضمانت کا فیصلہ چار صفحات پر مشتمل ہے۔جسٹس اطہر من اللہ نے فیصلے سے اتفاق کرتے ہوئے پانچ صفحات پر مشتمل علیحدہ نوٹ بھی لکھا۔عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت کا فیصلہ جسٹس منصور علی شاہ نے تحریر کیا۔
فیصلے میں دی گئی آبزویشنز ٹرائل کو متاثر نہیں کریں گی، بانی پی ٹی آئی ضمانت کا غلط استعمال کریں تو ٹرائل کورٹ اسے منسوخ کر سکتی ہے، آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے سیکشن 5(3) بی کے جرم کا ارتکاب ہونے کے شواہد نہیں، ملزمان کے آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے جرم کے ارتکاب کیلئے مزید انکوائری کے حوالے مناسب شواہد ہیں، مزید تحقیقات کا فیصلہ ٹرائل کورٹ شواہد کا جائزہ لینے کے بعد ہی کر سکتی ہے۔
مہربانو (شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی) نے سائفر کیس میں اپنے والد کی ضمانت کو پاکستان کی جیت قرار دے دیا۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مہربانو قریشی نے کہا کہ ان کے والد نے ایک سیاسی مقدمے میں چار ماہ قید بھگتی، وہ جیل سے باہر آکر نہ صرف خود الیکشن لڑیں گے بلکہ تحریک انصاف کی انتخابی مہم کی قیادت بھی کریں گے۔ مہربانو کا کہنا ہے کہ میرے والد کو ضمانت ملنا پاکستان کی جیت ہے، آج ثابت ہوگیا کہ سائفر کیس کے کوئی بنیاد نہیں تھی۔