ایبٹ آباد: (کے ٹو ٹائمز) ہزارہ ڈویژن میں بھی ملک بھر کی طرح انتخابی عمل کا آغاز ہو گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی کا اجرا شروع کردیا ہے ۔ دفاتر میں پبلک نوٹس آویزاں کردئیے گئے ہیں۔ خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کا اجرا بھی شروع کردیا گیا ہے۔
امیدوارکاغذات نامزدگی متعلقہ ریٹرننگ آفیسرز اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن آفس سے لے سو روپے فیس ادا کر کے سکتے ہیں۔ کاغذات نامزدگی20 تا 22 دسمبر متعلقہ آر اوز آفس میں جمع کروانا ہوں گے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال24تا30 دسمبر ہوگی، اعتراضات3 جنوری تک دائر کیے جا سکیں گے۔ کاغذات نامزدگی کے خلاف اپیلیں 10 جنوری تک سنی جائیں گی۔امیدواروں کی نظر ثانی فہرست11جنوری 2024 کو جاری کی جائے گی-13جنوری کو امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے- ملک بھر میں عام انتخابات 8 فروری 2024 کو ہوں گے۔ ملک بھر میں 2023کی و وٹر زلسٹ کے اعداد و شما ر کے مطا بق ووٹرزکی کل تعداد 12کروڑ 85 لاکھ 85 ہزار7 سو 60 ہے جن میں 53.87مرد اور 46.13 فیصد خوا تین شامل ہیں۔