Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    حکومت

    وزیراعظم یوتھ لون سکیم میں بڑی تبدیلی، قرض کی حد بڑھا کر ڈھائی کروڑ روپے کر دی گئی

    نومبر 27, 2026
    بلوچستان

    گرین پاکستان انیشی ایٹو کے تحت جعفرآباد میں زرعی انقلاب، بنجر زمینیں آباد ہونے لگیں

    نومبر 27, 2026
    آزاد کشمیر

    راولاکوٹ میں معمولات زندگی کی بحالی اولین ترجیح، آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے ممبران کا دوٹوک مؤقف

    نومبر 27, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    نومبر 27, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»حکومت»وزیراعظم یوتھ لون سکیم میں بڑی تبدیلی، قرض کی حد بڑھا کر ڈھائی کروڑ روپے کر دی گئی
    حکومت نومبر 27, 2026

    وزیراعظم یوتھ لون سکیم میں بڑی تبدیلی، قرض کی حد بڑھا کر ڈھائی کروڑ روپے کر دی گئی

    نومبر 27, 20263 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    اسلام آباد: شہباز شریف حکومت نے نوجوانوں کے لیے اہم فیصلہ کرتے ہوئے وزیراعظم یوتھ بزنس و ایگریکلچر لون سکیم کی بالائی حد 233 اعشاریہ 33 فیصد اضافے سے75 لاکھ سے بڑھاکر 2 کروڑ 50 لاکھ روپے کردی ہے۔

    وزیراعظم یوتھ بزنس و ایگریکلچر لون اسکیم میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے نیا ٹیئر 4 متعارف کرادیا گیا ہے۔

    سٹیٹ بینک آف پاکستان نے یوتھ بزنس و ایگریکلچر لون اسکیم میں ترمیم کا مراسلہ تمام بینکوں کو ارسال کر دیا ہے جس کے مطابق نئے ٹیئر 4 میں قرض کی حد 75 لاکھ روپے سے زیادہ اور 2 کروڑ 50 لاکھ روپے تک ہوگی۔

    ٹیئر 4 کے تحت طویل مدتی قرضوں کی مدت زیادہ سے زیادہ 8 سال ہوگی اور 8 سالہ قرض میں ایک سال تک کا گریس پیریڈ بھی شامل ہوگا اور بینک کی پالیسی کے مطابق سیکیورٹی لی جائے گی۔

    ٹیئر 1 کے تحت 5 لاکھ روپے تک قرضہ ملے گا، ٹیئر 2 کے تحت 5 لاکھ سے 15 لاکھ روپے تک قرضہ ملے گا اور ٹیئر 3 کے تحت 15 لاکھ سے 75 لاکھ روپے تک قرضہ ملے گا۔

    مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ٹیئر 4 کا بینک ریٹ 6 ماہ کے کائیبور پلس 2اعشاریہ 4 فیصد مقرر کیا گیا ہے جب کہ ٹیئر 4 میں صارف کے لیے شرح 8 فیصد مقرر کی گئی ہے، رسک کم کرنے کے لیے پورٹ فولیو پر 10 فیصد تک فرسٹ لاس کوریج دی جائے گی، ٹیئر 3 کی دیگر شرائط نئے ٹیئر 4 پر بھی لاگو ہوں گی۔

    مراسلے کے مطابق ٹیئر 3 کا بینک ریٹ بھی 6 ماہ کے کائیبور پلس 2اعشاریہ 4 فیصد کردیا گیا ہے، لیپ ٹاپ فار آل اور پروسپیکٹو اوورسیز ورکرز اب ٹیئر 5 میں منتقل کر دیے گئے ہیں، بینکوں کو اسکیم میں خواتین کا کوٹہ کم از کم 30 فیصد تک بڑھانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

    مراسلے کے مطابق دیگر شرائط و ضوابط اور سبسڈی کی ادائیگی کا طریقہ کار برقرار رہے گا، نئی شرائط مراسلے کے اجراء کی تاریخ کے بعد تقسیم ہونے والی فنانسنگ پر لاگو ہوں گی، وزیراعظم یوتھ بزنس و ایگریکلچر لون اسکیم کا مقصد نوجوانوں کو کاروبار اور زراعت کے لیے آسان شرائط پر قرض فراہم کر کے خود روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے۔

    اس سے قبل اسکیم میں 3 ٹیئر موجود تھے، ٹیئر 1 میں 5 لاکھ روپے تک 0 فیصد، ٹیئر 2 میں 5 لاکھ روپے سے زیادہ اور 15 لاکھ روپے تک 5 فیصد جب کہ ٹیئر 3 میں 15 لاکھ روپے سے زیادہ اور 75 لاکھ روپے تک 7 فیصد شرح پر قرض دیا جاتا تھا۔

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان ایگریکلچر لون اسکیم پاکستان خواتین کا کوٹہ زرعی قرض شہباز شریف قرض کی حد کاروباری قرض نوجوانوں کے لیے قرض وزیراعظم یوتھ لون اسکیم یوتھ بزنس لون
    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleگرین پاکستان انیشی ایٹو کے تحت جعفرآباد میں زرعی انقلاب، بنجر زمینیں آباد ہونے لگیں
    Saqib Butt
    • Website

    Related Posts

    گرین پاکستان انیشی ایٹو کے تحت جعفرآباد میں زرعی انقلاب، بنجر زمینیں آباد ہونے لگیں

    نومبر 27, 2026

    راولاکوٹ میں معمولات زندگی کی بحالی اولین ترجیح، آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے ممبران کا دوٹوک مؤقف

    نومبر 27, 2026

    مکہ دفاعی اتحاد کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا، یمن تنازع پر گفتگو ہوگی

    نومبر 27, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    حکومت

    وزیراعظم یوتھ لون سکیم میں بڑی تبدیلی، قرض کی حد بڑھا کر ڈھائی کروڑ روپے کر دی گئی

    نومبر 27, 2026
    بلوچستان

    گرین پاکستان انیشی ایٹو کے تحت جعفرآباد میں زرعی انقلاب، بنجر زمینیں آباد ہونے لگیں

    نومبر 27, 2026
    آزاد کشمیر

    راولاکوٹ میں معمولات زندگی کی بحالی اولین ترجیح، آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے ممبران کا دوٹوک مؤقف

    نومبر 27, 2026
    امن

    مکہ دفاعی اتحاد کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا، یمن تنازع پر گفتگو ہوگی

    نومبر 27, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    نومبر 25, 2026

    الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا کے 9 اضلاع میں لوکل کونسلز کی حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کر دیا

    انتخابات

    پشاور: الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا کے 9 اضلاع میں لوکل کونسلز کی حلقہ بندیوں کا…

    پاکستان

    بینظیر کفالت کا نیا ڈیجیٹل ادائیگی نظام متعارف، ایک کروڑ سے زائد خواتین مستفید ہوں گی

    نومبر 21, 2026
    ترقی

    ایس آئی ایف سی: فارماسیوٹیکل شعبے میں خودکفالت اور برآمدات کے فروغ کے لیے مؤثر اقدامات

    نومبر 21, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    حکومت

    وزیراعظم یوتھ لون سکیم میں بڑی تبدیلی، قرض کی حد بڑھا کر ڈھائی کروڑ روپے کر دی گئی

    نومبر 27, 2026
    بلوچستان

    گرین پاکستان انیشی ایٹو کے تحت جعفرآباد میں زرعی انقلاب، بنجر زمینیں آباد ہونے لگیں

    نومبر 27, 2026
    آزاد کشمیر

    راولاکوٹ میں معمولات زندگی کی بحالی اولین ترجیح، آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے ممبران کا دوٹوک مؤقف

    نومبر 27, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.