گوادر: پاکستان اور چین گوادر میں انجینئرنگ و ٹیکنالوجی انسٹی ٹیوٹ قائم کرنے کے لیے تعاون کریں گے۔
منصوبہ کے تحت انسٹی ٹیوٹ کے قیام کے لیے چار پاکستانی اور چینی تعلیمی اداروں کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔
مجوزہ انسٹی ٹیوٹ میں گوادر کے نوجوانوں کو بندرگاہ، جہاز رانی اور بحری صنعتوں سے متعلق جدید فنی تربیت دی جائے گی۔
2026 سے 2030 تک پانچ سالہ تعاون کے تحت نصاب سازی، مشترکہ تحقیق، اساتذہ کی تربیت اور عملی تعلیم پر کام ہوگا۔
انسٹی ٹیوٹ میں نیویگیشن ٹیکنالوجی، میرین انجینئرنگ، بحری تحفظ اور پورٹ مشینری کے خصوصی کورسز متعارف کرائے جائیں گے۔
منصوبہ سے گوادر اور بلوچستان کے نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع بڑھانے اور مقامی ہنرمند افرادی قوت تیار کرنے میں مدد ملے گی۔


