پشاور: نئی صوبائی حکومت کے ترقیاتی ویژن کے تحت پشاور میں پالوسی فلائی اوور کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے۔
خیبر پختونخوا حکومتی ذرائع کے مطابق پالوسی فلائی اوور کے مختلف تعمیراتی مراحل پر کام منظم انداز میں آگے بڑھ رہا ہے۔
گرڈرز کی لانچنگ، ایم ایس ای وال کی تعمیر، مٹی کی بھرائی سمیت دیگر تعمیراتی سرگرمیاں تیزی سے جاری ہیں۔
پالوسی فلائی اوور کی تکمیل سے پشاور میں ٹریفک دباؤ کم کر کے اس کی روانی بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔
ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار برقرار رکھتے ہوئے ان کی بروقت تکمیل صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔


