پشاور: خیبر کے علاقے تیراہ سے افغان نیشنل آرمی کا تربیت یافتہ افغان دہشتگرد گرفتار کرلیا گیا۔
ایڈیشنل آئی جی خیبرپختونخوا عباس احسن اور علاقائی ترقی کونسل کے ترجمان محمود جان بابر نے پریس کانفرنس کی۔
پریس کانفرنس میں بتایا گیا ہے کہ خیبر کے علاقے تیراہ سے افغان نیشنل آرمی کا تربیت یافتہ افغان دہشتگرد گرفتار کیا گیا ہے۔
محمود جان بابر نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے خارجی حکمت اللہ عرف حمزہ کو خفیہ اطلاع پر 7 نومبر کو گرفتار کیا تھا.
گرفتار دہشتگرد کے سرحد پار اور یہاں دہشتگردوں سے رابطے تھے جب کہ ملزم گل بہادر گروپ کے ساتھ بھی کام کرچکا ہے۔
ایڈیشنل آئی جی نے کہا کہ دہشتگردوں کے ڈرون حملوں کے خلاف مزید اقدامات کیے جارہےہیں.
اگلے 6 ماہ میں اینٹی ڈرون سسٹم لگ جائیں گے۔


