پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے قومی ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان کر دیا، طیب عارف، علی شبیر اور ثاقب خان پہلی مرتبہ پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم میں شامل ہوئے ہیں ۔
سری لنکا کے خلاف سیریز میں فاسٹ بولنگ آل راؤنڈر عامر جمال، نوجوان فاسٹ بولر علی شبیر، بیٹر محمد طیب عارف اور فاسٹ بولر ثاقب خان کو قومی سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے ۔
طیب عارف، علی شبیر اور ثاقب خان پہلی مرتبہ پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم میں شامل ہوئے ہیں، تینوں کھلاڑی 4 سے 6 نومبر تک اسلام آباد کلب میں سری لنکا کے خلاف کھیلے گئے پریکٹس میچ میں پیٹرنز الیون کی نمائندگی بھی کرچکے ہیں جبکہ علی عثمان اور عبداللہ فضل کو سکواڈ سے ریلیز کردیا گیا ۔
پاکستان کے 16 رکنی ٹیسٹ سکواڈ میں بابر اعظم (کپتان)، عامر جمال، علی شبیر، عرفات منہاس، اذان اویس، محمد عباس، محمد غازی غوری (وکٹ کیپر)، محمد سلیمان، محمد طٰہٰ، محمد طیب عارف، رضا اللہ، سعد بیگ (وکٹ کیپر)، سلمان علی آغا، سمیر منہاس، ثاقب خان اور سعود شکیل شامل ہیں ۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 9 نومبر سے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا،سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 17 نومبر سے قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا ۔


