کوئٹہ: فتنۃ الہندوستان کو چھوڑنے والی پنجگور کی کم عمر بلوچ خاتون کے دہشتگرد تنظیم سے متعلق ہوشربا انکشافات سامنے آگئے.
انکشافات کے بعد بلوچ خاتون نے ریاست سے وفاداری کا عہد بھی کر لیا۔
پنجگور کی کم عمر بلوچ خاتون نے اپنے والدین کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔
خاتون کا کہنا تھا کہ چچا کے قتل کے بعد فتنۃ الہندوستان نے واٹس ایپ کے ذریعے رابطہ کرکے بدلہ لینے پر اکسایا.
بلوچ خاتون کے مطابق مجھے تنظیم کے لیے لڑکیاں بھرتی کرنے کا ٹاسک بھی دیا۔
خاتون نے بتایا کہ تنظیم کی جانب سے فدائی بننے کی پیشکش کی گئی، تاہم میں نے فتح سکواڈ میں شامل ہونے کی خواہش ظاہر کی۔
فتنۃ الہندوستان بلوچ خواتین اور نوجوانوں کو گمراہ کن بیانیہ کے ذریعے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرتی ہے۔
کم عمر بلوچ خاتون نے اپنی غلطی پر شدید شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے عہد کیا کہ وہ آئندہ ہمیشہ ریاست کی وفادار رہے گی۔


