Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    فیلڈ مارشل عاصم منیر کا ایس ایس جی ہیڈکوارٹرز تربیلا کا دورہ، جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا

    نومبر 5, 2026
    خاص خبریں

    نیشنل انکیوبیشن سینٹر اسلام آباد کی جانب سے اورینٹیشن تقریب، کیوان حامد راجہ اور مریم کیوان کی بھی شرکت

    نومبر 5, 2026
    ترقی

    بدلتا، نکھرتا، مضبوط خیبرپختونخوا: حکومت کا 20 ہزار گریجویٹس کے لیے انٹرن شپ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ

    نومبر 5, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    نومبر 5, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»ترقی»بدلتا، نکھرتا، مضبوط خیبرپختونخوا: حکومت کا 20 ہزار گریجویٹس کے لیے انٹرن شپ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ
    ترقی نومبر 5, 2026

    بدلتا، نکھرتا، مضبوط خیبرپختونخوا: حکومت کا 20 ہزار گریجویٹس کے لیے انٹرن شپ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ

    نومبر 5, 2026Updated:نومبر 5, 20262 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    خیبرپختونخوا کی حکومت نے صوبے میں 20 ہزار گریجویٹس کے لیے انٹرن شپ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    اس انٹرن شپ پروگرام کی مجموعی لاگت دو ارب روپے تجویز کی گئی ہے۔

    خیبرپختونخوا انٹرن شپ پروگرام کے خدوخال، تیاریوں اور عملی نفاذ کے طریقہ کار پر گورنر خیبرپختونخوا کے مشیر تعلیم وسماجی بہبود ڈاکٹر عامر عبداللہ کو بریفنگ دی گئی۔

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ تین ماہ پر مشتمل انٹرن شپ پروگرام کی مجموعی لاگت 2 ارب روپے تجویز کی گئی ہے۔

    انٹرن شپ پروگرام میں 50 فیصد کوٹہ مردوں اور 50 فیصد خواتین کے لیے مختص ہوگا۔

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ تین سی جی پی اے کے حامل گریجویٹس انٹرن شپ پروگرام کے اہل ہوں گے۔

    خیبرپختونخوا ڈومیسائل کے حامل گریجویٹس کو انٹرن شپ فراہم کی جائے گی۔

    گریجویٹس کو ترجیحی صنعتوں، سافٹ ویئر ہاؤسز اور کاروباری اداروں میں عملی تربیت فراہم کی جائے گی۔

    مشیر تعلیم ڈاکٹر عامر عبداللہ نے کہا کہ انٹرن شپ پروگرام میں نجی شعبے کے اداروں کو اولین ترجیح دی جائے گی۔

    انٹرن شپ پروگرام کے تحت ہر گریجویٹ کو ماہانہ 30 ہزار روپے وظیفہ دیا جائے گا۔

    فارماسیوٹیکل، آئی ٹی، سافٹ ویئر ڈیولپمنٹ، سیاحت، زراعت اور معدنیات سمیت مختلف شعبوں میں انٹرن شپ فراہم کی جائے گی۔

    اس موقع پر انٹرن شپ پروگرام کے لیے مرکزی آن لائن پورٹل تیار کرنے اور ایک ہفتے میں فعال کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔

    گریجویٹس کے انتخاب، تربیت اور انٹرن شپ پلیسمنٹ کے لیے جامع ضوابط اور گائیڈ لائنز مرتب کرنے کی ہدایت کی گئی۔

    ڈاکٹر عامر عبداللہ نے کہا کہ انٹرن شپ پروگرام کے تحت وظائف کی ادائیگی کے لیے پیپر لیس اور آن لائن نظام وضع کیا جائے۔

    ڈاکٹر عامر عبداللہ نے ہدایت کی کہ گریجویٹس کو وظائف کی بروقت اور حتی الامکان ایک ہی دن میں ادائیگی یقینی بنائی جائے۔

    انہوں نے کہا کہ انٹرن شپ پروگرام میں اضلاع کی آبادی کے تناسب سے گریجویٹس کی نمائندگی یقینی بنائی جائے۔

    20 ہزار گریجویٹس خیبرپختونخوا انٹرن شپ پروگرام خیبرپختونخوا حکومت ڈاکٹر عامر عبداللہ گریجویٹس کے لیے وظائف ماہانہ 30 ہزار روپے وظیفہ نوجوانوں کے لیے روزگار
    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleبدلتا، نکھرتا، مضبوط خیبرپختونخوا: گورنر راج کے بعد پشاور ورسک روڈ فلائی اوور پر تعمیراتی کام تیز، مقررہ مدت میں تکمیل کی تیاری
    Next Article نیشنل انکیوبیشن سینٹر اسلام آباد کی جانب سے اورینٹیشن تقریب، کیوان حامد راجہ اور مریم کیوان کی بھی شرکت
    Saqib Butt
    • Website

    Related Posts

    فیلڈ مارشل عاصم منیر کا ایس ایس جی ہیڈکوارٹرز تربیلا کا دورہ، جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا

    نومبر 5, 2026

    نیشنل انکیوبیشن سینٹر اسلام آباد کی جانب سے اورینٹیشن تقریب، کیوان حامد راجہ اور مریم کیوان کی بھی شرکت

    نومبر 5, 2026

    بدلتا، نکھرتا، مضبوط خیبرپختونخوا: گورنر راج کے بعد پشاور ورسک روڈ فلائی اوور پر تعمیراتی کام تیز، مقررہ مدت میں تکمیل کی تیاری

    نومبر 5, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    خاص خبریں

    فیلڈ مارشل عاصم منیر کا ایس ایس جی ہیڈکوارٹرز تربیلا کا دورہ، جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا

    نومبر 5, 2026
    خاص خبریں

    نیشنل انکیوبیشن سینٹر اسلام آباد کی جانب سے اورینٹیشن تقریب، کیوان حامد راجہ اور مریم کیوان کی بھی شرکت

    نومبر 5, 2026
    ترقی

    بدلتا، نکھرتا، مضبوط خیبرپختونخوا: حکومت کا 20 ہزار گریجویٹس کے لیے انٹرن شپ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ

    نومبر 5, 2026
    ترقی

    بدلتا، نکھرتا، مضبوط خیبرپختونخوا: گورنر راج کے بعد پشاور ورسک روڈ فلائی اوور پر تعمیراتی کام تیز، مقررہ مدت میں تکمیل کی تیاری

    نومبر 5, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    اکتوبر 30, 2026

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا دورہ پشاور: یونیورسٹی طلبہ اور فیکلٹی ممبران کے ساتھ خصوصی نشست

    خاص خبریں

    پشاور: ڈی جی آئی ایس پی آر نے پشاور میں یونیورسٹی طلبہ اورفیکلٹی ممبران کیساتھ…

    خاص خبریں

    خیبرپختونخوا میں سابقہ حکومے کی جانب سے 3 ارب 58 کروڑ روپے سے زائد کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

    نومبر 2, 2026
    بلوچستان

    بلوچستان میں 12 ارب 29 کروڑ روپے سے زائد لاگت کے سڑکوں کے منصوبوں پر 41 اضلاع میں کام جاری

    اکتوبر 31, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    فیلڈ مارشل عاصم منیر کا ایس ایس جی ہیڈکوارٹرز تربیلا کا دورہ، جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا

    نومبر 5, 2026
    خاص خبریں

    نیشنل انکیوبیشن سینٹر اسلام آباد کی جانب سے اورینٹیشن تقریب، کیوان حامد راجہ اور مریم کیوان کی بھی شرکت

    نومبر 5, 2026
    ترقی

    بدلتا، نکھرتا، مضبوط خیبرپختونخوا: حکومت کا 20 ہزار گریجویٹس کے لیے انٹرن شپ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ

    نومبر 5, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.