پاکستان نے سری لنکا کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر سہ ملکی ون ڈے سیریز کی ٹرافی اپنے نام کرلی، قومی ٹیم نے 326 رنز کا ہدف 7 وکٹوں کے نقصان پر 49ویں اوور میں پورا کرکے کامیابی حاصل کی، فخر زمان نے شاندار 127 رنز کی اننگز کھیلی ۔
لاہورکے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا،سری لنکا نے پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹ پر 325 رنز سکورکیے ۔
سری لنکا کی جانب سےکمیندو مینڈس نےشاندار 131 رنز کی اننگز کھیلی، پون رتنائیکے نے77 اور اوشکا فرنانڈو نے 38 رنز بنائے، پاکستان کی جانب سے سلمان آغا، شاہین آفریدی ، حارث رؤف اور نسیم شاہ نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔
پاکستان نے 326 رنز کا ہدف 49ویں اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، فخر زمان 127 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ سعد بیگ نے 74 اور عرفات منہاس نے 61 رنز بنائے، حسن نواز37 رنز بناکر ناٹ آوٹ رہے ۔
پاکستان نے تین ملکی سیریز میں فائنل سمیت 5 میچ کھیلےجن میں سے 4 میچ جیتے جبکہ ایک میں شکست ہوئی، شاندار بیٹنگ پر فخر زمان میچ کے بہترین کھلاڑی قرار دیئے گئے، عرفات منہاس کو شاندار آل راونڈ کارکردگی پر سیریز کے بہترین کھلاڑی کا انعام دیا گیا ۔


