پشاور: محکمہ تعلیم نے خستہ حال سکولوں کے طلبہ کو محفوظ مقامات پرمنتقل کرنےکا فیصلہ کرلیا۔
ڈائریکٹوریٹ آف ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے اس سلسلے میں ضلعی ایجوکیشن افسران کو مراسلہ بھیج دیا۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سی اینڈ ڈبلیو اور تکنیکی ماہرین نے متعدد سکول عمارتوں کو خطرناک قرار دیا ہے۔
مراسلے میں خطرناک قرار دی گئی سکول عمارتوں کو فوری طور پر خالی کرنےکی ہدایات دی گئی ہیں۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ طلبہ کو اسی سکول کی محفوظ عمارت یا قریبی سرکاری سکول میں منتقل کیا جائے۔
مراسلے کے مطابق سرکاری سکول دستیاب نہ ہونے کی صورت میں کرائے کی عمارت میں کلاسزکا انعقاد کیاجائے۔
پوری عمارت کے بجائے صرف خطرناک حصے یا کمرے کو سیل کیا جائے۔


