پشاور: خیبرپختونخوا کی سرکاری جامعات کو درپیش تعلیمی، انتظامی اورمالیاتی مسائل کے حل کیلئے پشاور میں وائس چانسلر ز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع وائس چانسلرجامعہ پشاور پروفیسر ڈاکٹر جوہر علی، سیکرٹری اعلیٰ تعلیم، صوبے کی سرکاری جامعات کے وائس چانسلرز اور دیگرحکام نے شرکت کی۔
ڈاکٹر عامر عبداللہ ممبر ایڈوائزری کونسل برائے تعلیم بطور مہمان خصوصی کانفرنس میں شریک ہوئے۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عامر عبداللہ نے کہا کہ جامعات کے مسائل کے حل، ادارہ جاتی اصلاحات اور مالی استحکام کے لیے اجتماعی مشاورت ناگزیر ہے۔
ڈاکٹر عامر عبداللہ نے کہا ہے کہ جامعات میں معیاری تعلیم، مثبت سرگرمیوں کے فروغ اور منشیات کے خاتمے کیلئے زیروٹالرنس پالیسی پر عمل درآمد کیا جائے۔
انہوں نے جامعات میں مالیاتی گورننس، داخلی آڈٹ، تحقیق اور تعلیمی معیار بہتر بنانے پر زور دیا ہے۔
کانفرنس کے دوران کانفرنس کے ورکنگ گروپس نے سرکاری جامعات کو درپیش مسائل کے حل کے لیے سفارشات بھی مرتب کرلیں ہیں۔


