Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    وزیراعظم شہبازشریف کا گلگت بلتستان میں ترقیاتی منصوبوں کی رفتار مزید تیز کرنے کا حکم

    اکتوبر 30, 2026
    خاص خبریں

    خیبرپختونخوا کا صحت کارڈ پلس پروگرام: ادویات اور طبی سامان کی مہنگے داموں خریداری کے انکشافات

    اکتوبر 30, 2026
    افغانستان

    یو این او ڈی سی رپورٹ: افغانستان میں افیون کی کاشت میں پانچ گنا اضافہ

    اکتوبر 30, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اکتوبر 30, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»خاص خبریں»وزیراعظم شہبازشریف کا گلگت بلتستان میں ترقیاتی منصوبوں کی رفتار مزید تیز کرنے کا حکم
    خاص خبریں اکتوبر 30, 2026

    وزیراعظم شہبازشریف کا گلگت بلتستان میں ترقیاتی منصوبوں کی رفتار مزید تیز کرنے کا حکم

    اکتوبر 30, 20263 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Prime Minister Shahbaz Sharif orders further acceleration of development projects in Gilgit-Baltistan
    گلگت بلتستان میں منصوبوں کی تکمیل میں حائل تمام رکاوٹیں ترجیحی بنیادوں پر دور کی جائیں، وزیراعظم شہبازشریف
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    وزیراعظم شہبازشریف نے گلگت بلتستان کے عوام کے لیے وفاقی حکومت کی جانب سے 100 میگاواٹ شمسی توانائی منصوبے کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار مزید تیز کی جائے اور ان کی بروقت تکمیل کے لیے درکار فنڈز کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔

    اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت گلگت بلتستان میں وفاقی ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد علی، وفاقی وزراء احسن اقبال، اعظم نذیر تارڑ، علیم خان، مصدق ملک، عطا اللہ تارڑ، شزا فاطمہ، سردار اویس لغاری، وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ اور محمد علی سمیت متعلقہ سرکاری افسران نے شرکت کی ۔

    اجلاس میں گلگت بلتستان کے عوام کو خراج تحسین پیش کیا گیا، جو یکم نومبر کو ڈوگرہ راج سے آزادی اور اس کے بعد پاکستان سے الحاق کا تاریخی دن مناتے ہیں، اس موقع پر یکم نومبر کو وزیراعظم شہبازشریف کا گلگت بلتستان کا دورہ بھی متوقع ہے ۔

    اجلاس میں وزیراعظم کی ہدایت پر جولائی 2026 میں قائم کردہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کی گئی، جس میں جاری وفاقی ترقیاتی منصوبوں کی موجودہ صورتحال، عمل درآمد میں حائل رکاوٹوں اور منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے ضروری اقدامات کا جائزہ لیا گیا ۔

    اجلاس میں گلگت بلتستان میں جاری پن بجلی، بنیادی ڈھانچے اور شمسی توانائی کے منصوبوں پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا، وزیراعظم نے گلگت بلتستان کے عوام کے لیے وفاقی حکومت کے 100 میگاواٹ شمسی توانائی منصوبے کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔

    اجلاس میں نلتر پاور پراجیکٹ کی تکمیل، انسداد دہشت گردی کی صلاحیت میں اضافے اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی تنصیب سے متعلق امور پر بھی گفتگو ہوئی، وزیراعظم شہباز شریف نے متعلقہ وزارتوں اور اداروں کو ہدایت کی کہ گلگت بلتستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار مزید تیز کی جائے اور ان کی بروقت تکمیل کے لیے درکار فنڈز کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔

    انہوں نے کہا کہ منصوبوں کی تکمیل میں حائل تمام رکاوٹیں ترجیحی بنیادوں پر دور کی جائیں اور متعلقہ اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ کاری کے ذریعے عمل درآمد تیز کیا جائے، وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ گلگت بلتستان کی ترقی، عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور معیار زندگی میں بہتری وفاقی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں ۔

    انہوں نے مزید ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں، بالخصوص توانائی کے منصوبوں کی پیش رفت کی باقاعدگی سے نگرانی کی جائے تاکہ عوام جلد ان کے ثمرات سے مستفید ہوسکیں ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleخیبرپختونخوا کا صحت کارڈ پلس پروگرام: ادویات اور طبی سامان کی مہنگے داموں خریداری کے انکشافات
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    خیبرپختونخوا کا صحت کارڈ پلس پروگرام: ادویات اور طبی سامان کی مہنگے داموں خریداری کے انکشافات

    اکتوبر 30, 2026

    یو این او ڈی سی رپورٹ: افغانستان میں افیون کی کاشت میں پانچ گنا اضافہ

    اکتوبر 30, 2026

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا دورہ پشاور: یونیورسٹی طلبہ اور فیکلٹی ممبران کے ساتھ خصوصی نشست

    اکتوبر 30, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    خاص خبریں

    وزیراعظم شہبازشریف کا گلگت بلتستان میں ترقیاتی منصوبوں کی رفتار مزید تیز کرنے کا حکم

    اکتوبر 30, 2026
    خاص خبریں

    خیبرپختونخوا کا صحت کارڈ پلس پروگرام: ادویات اور طبی سامان کی مہنگے داموں خریداری کے انکشافات

    اکتوبر 30, 2026
    افغانستان

    یو این او ڈی سی رپورٹ: افغانستان میں افیون کی کاشت میں پانچ گنا اضافہ

    اکتوبر 30, 2026
    خاص خبریں

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا دورہ پشاور: یونیورسٹی طلبہ اور فیکلٹی ممبران کے ساتھ خصوصی نشست

    اکتوبر 30, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    اکتوبر 24, 2026

    گلیات کے مختلف علاقوں میں تیز بارش، چھانگلہ گلی میں موسم سرما کی پہلی برفباری سے موسم سرد

    فیچرڈ

    گلیات اور اس کے گردونواح میں موسم نے اچانک کروٹ بدل لی ، مختلف علاقوں…

    خاص خبریں

    نَسٹ اور کیم ٹیک کا بڑا اقدام، میڈیا کے طلبہ کے لیے تربیت، انٹرن شپ اور عملی مواقع پر اہم پیش رفت

    اکتوبر 24, 2026
    خاص خبریں

    پشاور:دیر کالونی سانحے کی انکوائری رپورٹ گورنر خیبر پختونخوا کو پیش

    اکتوبر 29, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    وزیراعظم شہبازشریف کا گلگت بلتستان میں ترقیاتی منصوبوں کی رفتار مزید تیز کرنے کا حکم

    اکتوبر 30, 2026
    خاص خبریں

    خیبرپختونخوا کا صحت کارڈ پلس پروگرام: ادویات اور طبی سامان کی مہنگے داموں خریداری کے انکشافات

    اکتوبر 30, 2026
    افغانستان

    یو این او ڈی سی رپورٹ: افغانستان میں افیون کی کاشت میں پانچ گنا اضافہ

    اکتوبر 30, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.