لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نو منتخب صدر علی حسام نے ملاقات کی۔
ملاقات میں خواجہ شاہزیب اکرم اور خواجہ وسیم افضل بھی موجود تھے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے علی حسام کو لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا صدر منتخب ہونے پر مبارک باد دی۔
ملاقات میں تاجر برادری کی فلاح و بہبود، پنجاب میں صنعت کاری کے فروغ اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد نے کاروباری برادری سے متعلق تجاویز اور سفارشات پیش کیں.
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے قابلِ عمل تجاویز پر عمل درآمد کی یقین دہانی کرائی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ تاجر برادری کے مسائل کے حل کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے۔
پنجاب کو کاروبار دوست صوبہ بنانے کے لیے ڈیجیٹلائزیشن کا عمل تیزی سے جاری ہے۔
تاجروں، صنعت کاروں اور سرمایہ کاروں کی سہولت کے لیے ای بز متعارف کرایا گیا ہے.
صنعت کاری کے فروغ کے لیے سرخ فیتے کی رکاوٹیں دور کی جا رہی ہیں۔
لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد نے وزیراعلیٰ پنجاب کے عوام دوست اقدامات کو سراہا۔
صدر علی حسام نے کہا کہ امن و امان کے قیام کے لیے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی کاوشیں قابلِ ستائش ہیں.
چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد نے کہا کہ وزیراعلیٰ اپنی ٹیم کے ہمراہ پنجاب میں مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔


