راولاکوٹ: آزاد جموں وکشمیرمیں فسادی جتھے کے پرتشدد واقعات میں ملوث ہونے کے شواہد ایک بارپھر منظرعام پر آگئے۔
آزاد جموں و کشمیر میں عوام کی جانب سے مسترد کیے جانےکے بعد فسادی جتھہ مسلح کارروائیوں پر اتر چکا ہے۔
فسادی جتھے کے مسلح کارندوں نے ڈسٹرکٹ ہسپتال راولاکوٹ اورملحقہ سول آبادی پراندھا دھند فائرنگ کی۔
ضلعی پولیس راولاکوٹ کی پریس ریلیز کے مطابق 28اکتوبر کی شام فسادی جتھے (کالعدم ایکشن کمیٹی) کے مسلح شرپسندوں نے ڈسٹرکٹ ہسپتال راولاکوٹ اور سول آبادی پر شدید فائرنگ کی۔
فسادی جتھے کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار مخدوم اسحاق اور ایک شہری زخمی ہوا، جنہیں سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا۔
شرپسند عناصر کی جانب سے سرکاری ہسپتال کو شدید نقصان پہنچایا گیا اور ایمبولینس پر بھی فائرنگ کی گئی۔
ضلعی پولیس راولاکوٹ نے واضح کیا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے فسادی جتھے کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔


