بنوں: خیبر پختونخوا میں سابقہ حکومت کی 13 سالہ کارکردگی پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔
ضلع بنوں میں سرکاری سکول خستہ حالی کا شکار ہے۔
بنوں میں گورنمنٹ گرلز مڈل سکول عمر چکڈنڈان میں تقریباً 400 طالبات کیلئے صرف 5 اساتذہ تعینات ہیں.
سکول میں واش رومز سمیت بنیادی سہولیات ناپید ہیں۔
اساتذہ کا تعمیر و مرمت کا مطالبہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سکول کے موجودہ کمرے انتہائی پرانے اور خستہ حال ہو چکے ہیں۔
عمارت کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے۔
ہیڈ ٹیچر کے مطابق سینکڑوں طالبات کے لیے صرف ایک واش روم موجود ہے، جس کے باعث بچیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
ہیڈ مسٹریس کا کہنا تھا کہ سکول کی خستہ حال عمارت اور بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی پر کمشنر آفس کو متعدد درخواستیں دے چکے ہیں، تاحال شنوائی نہیں ہوئی۔


