کابل: قابض طالبان رجیم کے خلاف پے در پے حملوں نے اس کے نام نہاد امن و امان کے دعوؤں کی دھجیاں اڑا دیں۔
افغان فریڈم فرنٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ بگرام ملٹری ایئرفیلڈ میں طالبان کے فوجی مراکز اور تربیتی کیمپوں پر راکٹ حملے کیے گئے ہیں۔
افغان فریڈم فرنٹ کے مطابق انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مربوط کارروائی میں طالبان رجیم کو جانی و مالی نقصان پہنچا۔
افغان فریڈم فرنٹ کا کہنا ہے کہ بگرام ایئرفیلڈ پر راکٹ حملے میں 10 سے زائد طالبان اہلکار ہلاک یا زخمی ہوئے۔
افغان جریدے کابل ناؤ کے مطابق افغان فریڈم فرنٹ نے متعدد حملوں کی ذمہ داری قبول کی۔
حملوں میں سینکڑوں طالبان اہلکاروں کی ہلاکت کا دعویٰ بھی کیا گیا۔
طالبان مخالف حملے ثابت کرتے ہیں کہ افغان رجیم کی پالیسیوں سے عوام سخت تنگ آ چکے اور اب انہیں مزید برداشت کرنے کو تیار نہیں۔


