کوئٹہ: بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
بلوچستان سپیشل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو (بی ایس ڈی آئی) صوبے میں ترقی کے ساتھ ساتھ روزگار کی فراہمی میں بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
بی ایس ڈی آئی پروگرام کے تحت نوجوانوں کے لیے مجموعی طور پر 32 ہزار سے زائد روزگار کے مواقع پیدا کیے گئے ہیں، جس سے صوبے میں بے روزگاری کے خاتمے میں مدد مل رہی ہے۔
اسی پروگرام کے تحت قائم آئی ٹی حب سنٹرز میں 8 ہزار طلباء و طالبات کو جدید آئی ٹی کی تربیت بھی فراہم کی جائے گی تاکہ وہ ڈیجیٹل معیشت میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔
بلوچستان میں خواتین اور نوجوانوں کو خودمختار بنانے کے لیے ہنرمند افرادی قوت کی تیاری پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔
حکام کے مطابق بلوچستان حکومت صوبے میں روزگار کی فراہمی، نوجوانوں کی تربیت اور ترقیاتی عمل کو آگے بڑھانے کے لیے سرگرم عمل ہے۔


