Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    ترقی

    خیبرپختونخوا میں سیاسی و معاشی استحکام کے لیے ایکشن پلان تیار، 27 محکموں کے لیے 206 اقدامات تجویز

    اکتوبر 17, 2026
    خاص خبریں

    سی ٹی ڈی اور سکیورٹی فورسزکا لکی مروت میں آپریشن،کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ ہلاک

    اکتوبر 17, 2026
    تعلیم

    خیبرپختونخوا میں خستہ حال سرکاری سکول، سابقہ حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت

    اکتوبر 17, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اکتوبر 17, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»ترقی»خیبرپختونخوا میں سیاسی و معاشی استحکام کے لیے ایکشن پلان تیار، 27 محکموں کے لیے 206 اقدامات تجویز
    ترقی اکتوبر 17, 2026

    خیبرپختونخوا میں سیاسی و معاشی استحکام کے لیے ایکشن پلان تیار، 27 محکموں کے لیے 206 اقدامات تجویز

    اکتوبر 17, 2026Updated:اکتوبر 17, 20263 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    پشاور: خیبر پختونخوا میں سیاسی و معاشی استحکام کے لیے ایکشن پلان تیار کرلیا گیا ہے۔

    اس پلان میں 27 محکموں کے لیے 206 اقدامات تجویز کیے گئے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق 100 سے 180 روزہ ایکشن پلان میں ضم اضلاع سمیت صوبہ بھر میں امن وامان، انتظامی ڈھانچہ، عوامی خدمات اور معاشی استحکام پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

    اس دوران سڑکوں کی تعمیر و مرمت اور ہسپتالوں میں ادویات کی کمی کو پورا کیا جائے گا۔

    اسی طرح خیبر پختونخوا میں سکولوں میں نیا فرنیچر، صحت کے مراکز پر سہولیات دینے کی تجویز بھی پلان میں شامل ہے۔

    نوجوانوں کو بلاسود قرضے اور فنی تربیت دینے کے پروگرام بھی شامل کیے گئے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا میں امن و امان، انتظامی ڈھانچے کی بہتری، عوامی خدمات اور معاشی استحکام یقینی بنانے کے لیے 100 تا 180 روزہ ایکشن پلان تیار کرلیا گیا ہے۔

    پلان کے تحت صوبے کے مختلف شعبوں میں اصلاحات اور ترقیاتی اقدامات پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

    منصوبے کے تحت مختلف شعبوں میں اصلاحاتی اقدامات تجویز کیے گئے ہیں۔

    ان کا مقصد صوبے میں انتظامی بہتری، عوامی سہولیات کی فراہمی اور حکومتی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانا ہے۔

    ایکشن پلان میں صوبائی حکومت، سابقہ سینیٹر اور وزیر داخلہ، مختلف محکموں کے مشیروں اور سرکاری افسران نے بھی دورہ کر کے بھی ملاقاتیں کی ہیں۔

    اس سلسلے میں یہ تجویز کیا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر پشاور کے تحت سٹریٹ ایم پی او کے تحت کام جاری کیے جائیں۔

    منصوبے میں تقریباً 1150 اہم سڑکوں کی مرمت، آٹھ ہزار کھلے مین ہول پر ڈھکن لگانے، 4 ہزار مقامات پر صفائی بہتر بنانے، تقریباً 150 بند نکاسی آب کے راستے کھولنے اور 80 پارکوں کی بحالی کی تجاویز بھی شامل ہیں۔

    تمام اضلاع کے بازاروں اور شہری عمارتوں کی خوبصورتی، اہم شاہراہوں پر شمسی توانائی سے چلنے والی روشنیاں، پشاور کے 20 مصروف ترین ٹریفک مقامات پر بہتری اور رنگ روڈ کے نامکمل حصوں سمیت جی ٹی روڈ کی تزئین و مرمت بھی تجویز کردہ اقدامات میں شامل ہیں۔

    بنوں میں پائی پاس کی تعمیر و بہتری، غیر فعال پانی کی فراہمی کی سکیموں کی بحالی اور منتخب اضلاع میں 24 گھنٹے فعال بنیادی صحت مراکز اور کھیلوں کے میدان بہتر بنانے کی تجاویز بھی دی گئی ہیں۔

    صحت کے شعبے میں بنیادی مراکز صحت پر حفاظتی ٹیکہ جات کی خدمات، 250 مراکز پر 24 گھنٹے سہولت، ضروری ادویات کی کم از کم 80 فیصد دستیابی اور ڈاکٹروں، نرسوں، مددگار اور دیگر عملے کی حاضری کی ڈیجیٹل نگرانی تجویز کی گئی ہے۔

    منصوبے کے مطابق تعلیم کے شعبے میں ڈیڑھ ہزار سکولوں کی بہتری، تقریباً 7 لاکھ طلبہ کے لیے فرنیچر کی کمی پوری کرنے، کم کارکردگی والے اسکولوں کو نجی شعبے کے حوالے کرنے، ضم اضلاع میں تباہ یا غیر فعال سکول کھولنے اور جنوبی خیبرپختونخوا میں ریسکیو 1122 کی خدمات بڑھانے کے اقدامات شامل ہیں۔

    نوجوانوں کے لیے بلا سود قرضوں، فنی تربیت، روزگار سے منسلک مہارتوں، سرکاری عمارتوں میں نوجوانوں کے مراکز، کھیلوں کے مقابلوں اور یونیورسٹیوں میں کاروباری اور تحقیقی منصوبوں کے فروغ کی تجاویز شامل ہیں۔

    توانائی اور معدنیات کے شعبے میں 65 ہزار گھرانوں، خصوصاً بیواؤں اور محروم طبقات، کو شمسی گھریلو نظام کے لیے رعایتی مالی معاونت دی جائے گی۔

    پلان کے تحت کان کنوں کے طبی معائنے، فنی تربیت، کان کنی کے ڈیجیٹل ریکارڈ اور کوہاٹ، ایبٹ آباد اور بونیر میں کانوں میں حادثات سے نمٹنے کے مراکز قائم کرنے کی تجاویز شامل ہیں۔

    دریں اثنا ایکشن پلان کے لیے مختلف نام بھی تجویز کیے گئے ہیں جن میں مستحکم خیبر پختونخوا اور خیبر پختونخوا 180 روزہ اسٹریٹجک ایکشن پلان شامل ہیں۔

    180 روزہ ایکشن پلان پشاور خبریں خیبرپختونخوا خیبرپختونخوا ایکشن پلان خیبرپختونخوا حکومت سرکاری سکول سڑکوں کی مرمت سیاسی استحکام شمسی توانائی صحت کی سہولیات معاشی استحکام نوجوانوں کے لیے بلاسود قرضے
    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleسی ٹی ڈی اور سکیورٹی فورسزکا لکی مروت میں آپریشن،کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ ہلاک
    Saqib Butt
    • Website

    Related Posts

    سی ٹی ڈی اور سکیورٹی فورسزکا لکی مروت میں آپریشن،کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ ہلاک

    اکتوبر 17, 2026

    خیبرپختونخوا میں خستہ حال سرکاری سکول، سابقہ حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت

    اکتوبر 17, 2026

    اپر کرم اور غوز گڑھی میں افغان طالبان کی بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کا بھرپور جواب

    اکتوبر 17, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    ترقی

    خیبرپختونخوا میں سیاسی و معاشی استحکام کے لیے ایکشن پلان تیار، 27 محکموں کے لیے 206 اقدامات تجویز

    اکتوبر 17, 2026
    خاص خبریں

    سی ٹی ڈی اور سکیورٹی فورسزکا لکی مروت میں آپریشن،کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ ہلاک

    اکتوبر 17, 2026
    تعلیم

    خیبرپختونخوا میں خستہ حال سرکاری سکول، سابقہ حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت

    اکتوبر 17, 2026
    افغانستان

    اپر کرم اور غوز گڑھی میں افغان طالبان کی بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کا بھرپور جواب

    اکتوبر 17, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    اکتوبر 15, 2026

    سی پیک مغربی روٹ: بلوچستان میں 310 ارب کے منصوبے، 718 کلومیٹر شاہراہوں پر پیشرفت

    بلوچستان

    کوئٹہ: سی پیک کے مغربی روٹ پر 310 ارب روپے کے بڑے منصوبے جاری ہیں۔…

    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ویتنامی سفارت خانے کے اعلیٰ حکام کا خیبر نیٹ ورک کا دورہ

    اکتوبر 16, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    ترقی

    خیبرپختونخوا میں سیاسی و معاشی استحکام کے لیے ایکشن پلان تیار، 27 محکموں کے لیے 206 اقدامات تجویز

    اکتوبر 17, 2026
    خاص خبریں

    سی ٹی ڈی اور سکیورٹی فورسزکا لکی مروت میں آپریشن،کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ ہلاک

    اکتوبر 17, 2026
    تعلیم

    خیبرپختونخوا میں خستہ حال سرکاری سکول، سابقہ حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت

    اکتوبر 17, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.