پشاور: خیبرپختونخوا کے سرکاری سکولوں کے 36 ہزار967 کلاس روم خستہ حال ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
محکمہ تعلیم کے ذرائع کے مطابق صوبے میں 34 ہزار 784 سرکاری سکول ہیں.
19ہزار 224 کلاس رومز کی ازسر نو تعمیر کی ضرورت ہے، 17 ہزار 743 کلاس رومز کی مرمت درکار ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ صوبے کے سرکاری سکولوں کے 36 ہزار967 کلاس روم خستہ حال ہیں۔
پی ایس آر اے کے مطابق پرائیوٹ سکول ریگولیٹری اتھارٹی کے پاس غیر رجسٹرڈ سکولوں کا ڈیٹا موجود نہیں.


