وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے بھر میں انسدادِ سموگ آپریشن 24 گھنٹے جاری ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صنعتی یونٹس، اینٹوں کے بھٹوں اور دیگر مقامات پر خلاف ورزیوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے یونٹس اور بھٹے سیل و مسمار کیے گئے اور جرمانے عائد کیے گئے۔
صوبائی دارالحکومت کا ائیر کوالٹی انڈیکس اس وقت 185 ہے۔
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبہ بھر میں انسداد سموگ آپریشن 24 گھنٹے جاری ہے۔
ہائی اے کیو آئی ایریاز میں سموگ گنز آپریشن اور اہم شاہراہوں و مقامات پر پانی کا سپرے بھی جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ مانیٹرنگ، روک تھام اور فیلڈ انفورسمنٹ بیک وقت فعال ہیں، سموگ سیزن سے قبل حفاظتی اقدامات مزید موٴثر بنائے جا رہے ہیں۔
ڈرون سکواڈ، نائٹ سکواڈ اور ہاک آئی فیلڈ سکواڈ مسلسل متحرک ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ پنجاب بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 246 صنعتی یونٹس کی انسپیکشن کی گئی۔
خلاف ورزیوں پر 4 یونٹس کو نوٹس، 17 کو سموگ نوٹس جاری، ایک یونٹ مسمار اور 6 یونٹس سیل کیے گئے۔
ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی صنعتوں کے خلاف سخت کارروائی جاری ہے۔
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سموگ کے خاتمے کے لیے تمام متعلقہ محکموں کی مشترکہ کوششیں جاری ہیں۔
شہری، کسان اور فیکٹری مالکان انسداد سموگ میں اپنا حصہ ڈال کر ماحول کو صاف رکھنے میں حکومت کا ساتھ دیں۔


