برسلز: یورپی پارلیمنٹ میں ایک اجلاس میں پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی نے پاکستان کا مؤقف پیش کیا۔
سفیر پاکستان نے کہا کہ پاکستان عالمی امن و استحکام کے لیے اقوام متحدہ کے مرکزی کردار اور کثیرالجہتی نظام پر پختہ یقین رکھتا ہے۔
بین الاقوامی معاہدوں کا احترام عالمی استحکام کے لیے ناگزیر ہے۔
انہوں نے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر عالمی برادری کی توجہ دلائی۔
رحیم حیات قریشی نے کہا کہ بین الاقوامی قوانین کا چنیدہ اطلاق عالمی قانون کی ساکھ کو کمزور کرتا ہے۔
سفیر نے مسئلہ جموں و کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔
رحیم حیات نے کہا کہ ریاستوں کے درمیان تعلقات مساوی حقوق پر مبنی ہونے چاہئیں۔
اجلاس میں چیک رکن آندریے دوستال نے سندھ طاس معاہدے پر پاکستان کے موقف کی حمایت کی۔
جرمن رکن مائیکل وان ڈیر شولنبرگ نے عالمی برادری سے معاہدے پر عمل درآمد یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔


