قومی اسمبلی نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دیدی،اس حوالے سے ایوان میں پیش کی گئی قرارداد کو کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا،قرارداد پر بحث کے بعد اس کی منظوری دی گئی اور پھر اجلاس جمعے کی صبح 11 بجے تک ملتوی کیا گیا ۔
اسلام آباد: خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی توثیق کے لیے قرارداد وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چودھری نے ایوان میں پیش کی۔ اس موقع پر اپوزیشن کی جانب سے شدید نعرے بازی کی گئی ۔
قبل ازیں قرارداد پر بحث کی گئی، جس میں حکومتی اور اپوزیشن اراکین نے حصہ لیا اور اپنے خیالات کا اظہار کیا،چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم سے درخواست کی کہ ایک بار پھر ہمیں مذاکرات کی کوشش کرنی چاہیے تاکہ کوئی درمیانی راستہ نکل سکے ۔
اس موقع پر اپوزیشن نےکے پی ایمرجنسی کے نفاذ کی مخالفت کی اور نعرےلگائے، قرارداد پر بحث میں حکومت اور اپوزیشن اراکین نے 4گھنٹے سے زائد بحث کی بعد ازاں اسمبلی کا اجلاس جمعہ کی صبح 11 بجے تک ملتوی کردیا گیا ۔


