پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے حکام کے درمیان مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت سہ ملکی کمیٹی کا پہلا اجلاس استنبول میں شروع ہو گیا ہے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں ۔
استنبول: اجلاس میں ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان اور وزیر قومی دفاع یشار گیولر سمیت ترکیہ کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل سلچوق بائر اکتار اولو شریک ہیں ،جبکہ سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان، ، وزیر دفاع خالد بن سلمان، چیف آف جنرل سٹاف جنرل فیاض بن حامد الرویلی بھی شریک ہیں ۔
اجلاس میں پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی و سکیورٹی تعاون پر اہم مشاورت جاری ہے، سہ ملکی اجلاس میں عالمی سلامتی اور تینوں ملکوں کی دفاعی صلاحیتیں مضبوط بنانے پر غور ہوگا، تینوں ملکوں میں دفاعی صنعت میں مشترکہ پیداوار اور ٹیکنالوجی پر بات چیت ہوگی ۔
قبل ازیں ترکیہ کے وزیرِ قومی دفاع یشار گولر کی پاکستان کے وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف سے ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترکیہ کے وزیرِ قومی دفاع یشار گولر نے چیف آف ڈیفنس فورسز و فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی، یہ ملاقات مکہٰ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت قائم کیے گئے سٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے افتتاحی اجلاس سے قبل دوطرفہ روابط کے سلسلے میں ہوئی ۔


