Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کا شیڈول جاری

    اگست 24, 2026
    خاص خبریں

    خیبر پختونخوا اسمبلی اجلاس، بانی پی ٹی آئی کو شفاء ہسپتال منتقل کرکے علاج کی سہولت دینے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور

    اگست 24, 2026
    فیچرڈ

    دیامر: گلیشیئر پگھلنے سے کرلیو گاہ میں مصنوعی جھیل بن گئی

    اگست 24, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اگست 24, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»خاص خبریں»کراچی میں 6 ماہ کے دوران 29 ہزار سے زائد جرائم کی وارداتیں
    خاص خبریں جولائی 9, 2026

    کراچی میں 6 ماہ کے دوران 29 ہزار سے زائد جرائم کی وارداتیں

    جولائی 9, 20263 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    کراچی: رواں سال کے 6 ماہ کے دوران شہر میں سٹریٹ کرائم ، گاڑیوں ، موٹر سائیکل اور موبائل فونز کی چھینا جھپٹی عروج پر رہی اور 29 ہزار سے زائد وارداتیں ہوئیں۔

    سی پی ایل سی کی جانب سے ہر ماہ کرائم کے حوالے سے جاری اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ شہر صورتحال اتنی اچھی نہیں جتنی بتائی جا رہی ہے۔

    اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ سال 2026 کے ابتدائی 6 ماہ کے دوران شہر میں مختلف جرائم کی 29 ہزار 142 وارداتیں ہوئیں۔

    وارداتوں میں شہریوں سے مجموعی طور پر کروڑوں روپے مالیت کی 846 گاڑیاں اور 18 ہزار 824 موٹر سائیکلیں چوری و چھین لی گئیں۔

    شہریوں کو 9 ہزار 116 موبائل فونز سے بھی ہاتھ دھونا پڑے، شہر میں مجموعی طور پر قتل و غارت گری کی وارداتوں میں 272 افراد موت کے گھاٹ اتار دیئے گئے جبکہ بھتہ خوری کے بھی 80 واقعات رپورٹ ہوئے تاہم اغوا برائے تاوان کی 3 اور بینک ڈکیتی کا صرف ایک واقعہ رپورٹ ہوا۔

    سی پی ایل سی نے گزشتہ ماہ جون میں کرائم کے حوالے سے جاری اعداد و شمار جاری کیے ہیں جس میں بتایا گیا کہ گزشتہ ماہ 109 گاڑیاں چوری و چھینی گئیں جس میں 8 گاڑیاں چھینی اور 101 گاڑیوں کو چوری کرلیا گیا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2 ہزار 773 موٹر سائیکلوں کو چوری و چھین لیا گیا جس میں 374 چھینی اور 2 ہزار 419 موٹر سائیکلوں کو چوری کرلیا گیا ، گزشتہ ماہ شہریوں سے 1689 موبائل فونز بھی چھین لیے گئے جبکہ بھتہ خوری کے 9 واقعات رپورٹ ہوئے۔

    سی پی ایل سی کے مطابق جون کے 30 روز کے دوران شہر میں قتل و غارت گری کی وارداتوں میں مجموعی طور پر 40 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

    سی پی ایل سی کی جانب سے ہر ماہ کرائم کے جاری اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے 6 ماہ کے دوران 107 گاڑیاں چھینی جبکہ 739 گاڑیوں کو چوری کرلیا گیا۔

    متوسط طبقے کی سواری موٹر سائیکلوں پر بھی ملزمان نے خوب ہاتھ صاف کیا رواں سال کے 6 ماہ کے دوران شہریوں سے 2 ہزار 597 موٹر سائیکلیں چھینی اور 16 ہزار 227 موٹر سائیکلوں کو چوری کرلیا گیا۔

    شہریوں سے 6 ماہ کے دوران 9 ہزار 116 موبائل فونز بھی چھین لیے گئے۔ اس دورانیے میں شہر میں قتل و غارت گری کی وارداتوں میں 272 افراد کو موت کے گھاٹ بھی اتار دیا جبکہ بھتہ خوری کے 80 واقعات رپورٹ ہوئے۔

    اسی طرح اغوا برائے تاوان کی 3 اور ایک بینک ڈکیتی کی صرف ایک واردات رپورٹ ہوئی۔

    CPLC اسٹریٹ کرائم امن و امان بھتہ خوری پاکستان نیوز جرائم سی پی ایل سی قتل کراچی کراچی پولیس کراچی خبریں کراچی کرائم رپورٹ گاڑی چوری موبائل چھیننے کی وارداتیں موٹر سائیکل چوری
    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleبلوچستان حملوں میں ہمسائیہ ملک کا ہاتھ ہے، دہشت گرد افغانستان میں پناہ لیے ہوئے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف
    Next Article خواتین کے لیے بڑی سہولت: 5 سپیڈو میٹرو بسیں خواتین کے لیے مختص
    Saqib Butt
    • Website

    Related Posts

    آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کا شیڈول جاری

    اگست 24, 2026

    خیبر پختونخوا اسمبلی اجلاس، بانی پی ٹی آئی کو شفاء ہسپتال منتقل کرکے علاج کی سہولت دینے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور

    اگست 24, 2026

    ریلوے سروسز کی بہتری اور تجاوزات کے خلاف کارروائی مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ

    اگست 24, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    خاص خبریں

    آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کا شیڈول جاری

    اگست 24, 2026
    خاص خبریں

    خیبر پختونخوا اسمبلی اجلاس، بانی پی ٹی آئی کو شفاء ہسپتال منتقل کرکے علاج کی سہولت دینے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور

    اگست 24, 2026
    فیچرڈ

    دیامر: گلیشیئر پگھلنے سے کرلیو گاہ میں مصنوعی جھیل بن گئی

    اگست 24, 2026
    خاص خبریں

    ریلوے سروسز کی بہتری اور تجاوزات کے خلاف کارروائی مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ

    اگست 24, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    اگست 21, 2026

    پاکستان 2027 میں ایس سی او سربراہی اجلاس کی میزبانی کے لیے تیار، رکن ممالک کے سفیروں سے مشاورت

    پاکستان

    اسلام آباد: پاکستان نے 2027 میں اسلام آباد میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے…

    خاص خبریں

    خیبر پختونخوا: موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

    اگست 19, 2026
    خاص خبریں

    سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کو شفا ہسپتال منتقل کرنے کا مشروط حکم دیدیا

    اگست 18, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کا شیڈول جاری

    اگست 24, 2026
    خاص خبریں

    خیبر پختونخوا اسمبلی اجلاس، بانی پی ٹی آئی کو شفاء ہسپتال منتقل کرکے علاج کی سہولت دینے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور

    اگست 24, 2026
    فیچرڈ

    دیامر: گلیشیئر پگھلنے سے کرلیو گاہ میں مصنوعی جھیل بن گئی

    اگست 24, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.