وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے بہارہ کہو میں میں تیز رفتار کار 2 گاڑیوں اور کئی موٹر سائیکلوں سے ٹکرا گئی، حادثے میں 4 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہو گئے ۔
اسلام آباد: وفاقی پولیس کے مطابق یہ واقعہ بہارہ کہو کے اٹھال چوک پر پیش آیا، جہاں تیز رفتار کار 2 گاڑیوں اور کئی موٹر سائیکلوں سے ٹکرا گئی ۔
پولیس حکام نے مزید بتایا کہ حادثے میں 4 افراد جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوئے، زخمیوں کو فوری طور پر سپتال منتقل کردیا گیا ۔
پولیس حکام کا بتانا ہے کہ گاڑی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ہے جبکہ گاڑی قبضے میں لے کر مزید تفتیش کی جا رہی ہے ۔


