پاکستان نے افغانستان میں خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کے 7 مراکز تباہ کردئے، مراکز میں موجود 80 کے قریب دہشتگرد بھی ہلاک ہوگئے ۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ رات پاکستان کی جانب سے افغانستان میں دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کی گئی ۔
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ افغانستان کے 3 صوبوں ننگرہار، پکتیکا اورخوست میں فتنہ الخوارج اور کالعدم ٹی ٹی پی کے 7 مراکز کو تباہ کیا گیا اور کارروائی میں80 سے زائد دہشتگردوں کو اپنے انجام تک پہنچانے کی تصدیق ہو گئی ہے ۔
ذرائع نے بتایاکہ تباہ کیے گئے مراکز میں نیا مرکز نمبر ایک ننگرہار، نیا مرکز نمبردو ننگرہار خارجی مولوی عباس مرکزخوست، خارجی اسلام مرکز ننگرہار شامل ہیں ۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق تباہ کیے گئے مراکز میں خارجی ابراہیم مرکزننگرہار،خارجی ملارہبرمرکزپکتیکا اور خارجی مخلص یارمرکز پکتیکا بھی شامل ہے ۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فضائی کارروائی میں 80 کے قریب دہشتگرد بھی ہلاک کئے گئے ہیں ۔


