Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    اسلام آباد سیٹیزن فیسلیٹیشن سینٹر میں شہری خدمات کی ایک ہفتے کی رپورٹ جاری

    جولائی 26, 2026
    آزاد کشمیر

    آزاد کشمیر الیکشن: کل ہونیوالے انتخابات کیلئے پولنگ کے سامان کی ترسیل جاری

    جولائی 26, 2026
    خاص خبریں

    پہلا ٹیسٹ پہلا دن، پاکستان کے خلاف ویسٹ انڈیز کے 3وکٹوں پر 194 رنز

    جولائی 26, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جولائی 26, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»قومی خبریں»قومی اسمبلی میں میڈیا اور رئیل اسٹیٹ سے متعلق اہم بلز منظور
    قومی خبریں فروری 6, 2026

    قومی اسمبلی میں میڈیا اور رئیل اسٹیٹ سے متعلق اہم بلز منظور

    فروری 6, 20262 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    قومی اسمبلی کے اجلاس میں میڈیا اور رئیل اسٹیٹ سے متعلق بلز منظور کرلیے گئے، تاہم کورم پورا نہ ہونے کے سبب اجلاس ملتوی کردیا گی۔
    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر غلام مصطفیٰ شاہ کی صدارت میں شروع ہوا، جس میں مختلف اہم قانون سازی کے مراحل مکمل کیے گئے۔
    اجلاس کے دوران سینٹرز آف ایکسیلنس ترمیمی بل 2026 قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا، جبکہ فیڈرل گورنمنٹ رئیل اسٹیٹ منیجمنٹ اتھارٹی بل 2026 بھی ایوان میں پیش کیا گیا۔ دونوں حکومتی بل وزیر مملکت وجیہ قمر نے ایوان میں پیش کیے۔
    اجلاس میں علاقہ دارالحکومت اسلام آباد کے بزرگ شہری ترمیمی بل 2025 پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کی گئی۔ اس کے علاوہ پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (ترمیمی) بل 2025 کو زیر غور لانے کی تحریک منظور کی گئی، جس کے بعد پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی ترمیمی بل قومی اسمبلی سے منظور کر لیا گیا۔
    یہ بل وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ نے ایوان میں پیش کیا۔ اسی طرح ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کارپوریشن ترمیمی بل 2025 بھی قومی اسمبلی سے منظور ہوا، جو وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ نے پیش کیا۔
    قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اخباری ملازمین کے شرائطِ ملازمت سے متعلق ترمیمی بل بھی قومی اسمبلی سے منظور کر لیا گیا، یہ بل بھی وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ نے ایوان میں پیش کیا۔
    اجلاس کے دوران جے یو آئی کی رکن قومی اسمبلی عالیہ کامران نے ایوان میں کورم کی نشاندہی کی، جس پر ڈپٹی اسپیکر نے اراکین کی گنتی کی ہدایت دی۔ گنتی مکمل ہونے پر ایوان میں کورم نامکمل پایا گیا، جس کے باعث کورم مکمل ہونے تک اجلاس کی کارروائی معطل کر دی گئی۔
    بعد ازاں کورم پورا نہ ہونے کے باعث قومی اسمبلی کا اجلاس پیر شام پانچ بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپاکستان کی معیشت استحکام کے بعد ترقی کی جانب گامزن ہے، گورنر سٹیٹ بینک
    Next Article وزیر اعظم کی جانب سے ڈاکٹر نیاز احمد کی بطور چیئرمین ایچ ای سی تقرری
    Saqib Butt
    • Website

    Related Posts

    اسلام آباد سیٹیزن فیسلیٹیشن سینٹر میں شہری خدمات کی ایک ہفتے کی رپورٹ جاری

    جولائی 26, 2026

    پہلا ٹیسٹ پہلا دن، پاکستان کے خلاف ویسٹ انڈیز کے 3وکٹوں پر 194 رنز

    جولائی 26, 2026

    کویت نے پاکستان کے ساتھ دفاعی معاہدے کا اعلان کردیا

    جولائی 26, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    خاص خبریں

    اسلام آباد سیٹیزن فیسلیٹیشن سینٹر میں شہری خدمات کی ایک ہفتے کی رپورٹ جاری

    جولائی 26, 2026
    آزاد کشمیر

    آزاد کشمیر الیکشن: کل ہونیوالے انتخابات کیلئے پولنگ کے سامان کی ترسیل جاری

    جولائی 26, 2026
    خاص خبریں

    پہلا ٹیسٹ پہلا دن، پاکستان کے خلاف ویسٹ انڈیز کے 3وکٹوں پر 194 رنز

    جولائی 26, 2026
    بین الاقوامی

    کویت نے پاکستان کے ساتھ دفاعی معاہدے کا اعلان کردیا

    جولائی 26, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    جولائی 21, 2026

    ڈاکٹر نبیحہ علی نے خلع کے لیے فیملی کورٹ سے رجوع کر لیا

    شوبز

    سوشل ایکٹوسٹ اور ماہرِ نفسیات ڈاکٹر نبیحہ علی خان نے اپنے شوہر حارث کھوکھر سے…

    بلاگ

    ہری پور کا وہ گاؤں جہاں صدر ایوب خان زیرتعلیم رہے

    فروری 20, 2024
    آزاد کشمیر

    آزاد کشمیر انتخابات کا نیا شیڈول جاری، پولنگ 3 مراحل میں ہوگی

    جولائی 21, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    اسلام آباد سیٹیزن فیسلیٹیشن سینٹر میں شہری خدمات کی ایک ہفتے کی رپورٹ جاری

    جولائی 26, 2026
    آزاد کشمیر

    آزاد کشمیر الیکشن: کل ہونیوالے انتخابات کیلئے پولنگ کے سامان کی ترسیل جاری

    جولائی 26, 2026
    خاص خبریں

    پہلا ٹیسٹ پہلا دن، پاکستان کے خلاف ویسٹ انڈیز کے 3وکٹوں پر 194 رنز

    جولائی 26, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.