پنجاب عالمی منڈی میں آلو کی ایکسپورٹ کرنے والا صوبہ بننے کے قریب ہے جب کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں آلو کی پیداوار میں 25 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
پنجاب میں آلو کی پیداوار کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے 12 ملین میٹرک ٹن کی تاریخی پیداورہوئی ہے، پنجاب حکومت اور قازقستان کے درمیان زرعی اشتراک کی عملی کاوشیں جاری ہیں۔
وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز شریف نے آلو کی ریکارڈ پیداوار ضائع ہونے سے بچانے کے لیے وزیراعظم پاکستان سے ایکسپورٹ کی اجازت طلب کرلی۔
پاکستان میں موجود قازقستان کے اعلٰی سطح وفد اور پنجاب حکومت کے مابین آلو کی برامد کے لئے آج اہم پیش رفت متوقع ہے۔
پنجاب حکومت کے آلو ایکسپورٹ کے لئے موثر اقدامات یقینی بنانے کے وفاقی حکومت سے مسلسل رابطے ہیں، آلو کے نرخ میں استحکام اور کاشتکاروں کو مناسب معاوضہ کی ادائیگی یقینی بنانے کیلئے نئی ایکسپورٹ مارکیٹ تک رسائی کے لئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ آلو کی برآمدات کیلئے نئی عالمی منڈیوں تک رسائی حاصل کی جارہی ہے، قازقستان پہلا قدم جلد مزید بین الاقوامی زرعی منڈیوں تک رسائی حاصل کریں گے، پنجاب میں آلو کی ریکارڈ پیداوار کو کوڑیوں نہیں بھاؤ بکنے دیا جائے گا۔
مریم نواز نےکہا کہ اپنے کسان کو مڈل مین یا مارکیٹ کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑوں گی، کسانوں کو بہتر معاوضہ دلانے کے لیے پنجاب حکومت وفاق کے ساتھ مل کر نئی برآمدی منڈیوں کے حصول پر عملی اقدامات کر رہی ہے۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ آلو کی بمپر کراپ کسان کے لیے پریشانی نہیں بلکہ خوشحالی کا پیغام لائے گی-


