بھارت میں نیپاہ وائرس پھیلنے پر پاکستان میں ہائی الرٹ جاری کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان کی جانب سے تمام داخلی راستوں بشمول ہوائی اڈوں، بندرگاہوں اور زمینی سرحدوں پر سخت سکریننگ کا حکم دیا گیا ہے اور ہر آنے والے اور ٹرانزٹ مسافر کی سو فیصد اسکریننگ لازمی قرار دی گئی ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ نیپاہ وائرس سے متاثرہ علاقوں سے آنے والوں پر خصوصی نظر رکھنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ تھرمل اسکریننگ اور طبی معائنہ ہر مسافر کے لیے لازمی قرار دیا گیا ہے۔ اس وائرس سے متعلقہ تمام کلیئرنس کے بغیر کسی فرد کو پاکستان میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ یاد رہے کہ نیپاہ وائرس کے پھیلاؤ سے بچاؤ کے لیے اقدامات کرنے والے ایشیائی ممالک میں پاکستان سرِ فہرست ہے۔


