Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    بین الاقوامی

    رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کا انوویشن اینڈ ویلنَس فیسٹول 2026 — تعلیمی اداروں، صنعت اور کمیونٹی کے درمیان مؤثر رابطے کی جانب اہم قدم

    جنوری 23, 2026
    چترال

    لوئر چترال میں گھر پر برفانی تودہ گرنے سے 9 افراد جاں بحق، بچہ زخمی

    جنوری 23, 2026
    پوٹھوہار

    ہائیکورٹ کے باہر جھگڑا کیس؛ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ پھر گرفتار

    جنوری 23, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جنوری 23, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»بین الاقوامی»رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کا انوویشن اینڈ ویلنَس فیسٹول 2026 — تعلیمی اداروں، صنعت اور کمیونٹی کے درمیان مؤثر رابطے کی جانب اہم قدم
    بین الاقوامی جنوری 23, 2026

    رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کا انوویشن اینڈ ویلنَس فیسٹول 2026 — تعلیمی اداروں، صنعت اور کمیونٹی کے درمیان مؤثر رابطے کی جانب اہم قدم

    جنوری 23, 20263 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    لاہور: رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے گلبرگ کیمپس میں اس کے فلیگ شپ ایونٹ انوویشن اینڈ ویلنَس فیسٹول 2026 کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ سات روزہ کثیر الجہتی فیسٹیول تعلیم، صنعت اور کمیونٹی کے درمیان اشتراک کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ صحتِ عامہ اور نوجوانوں کی کاروباری صلاحیتوں کے فروغ پر مرکوز ہے۔

    یہ فیسٹیول رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی لاہور کے ریجنل ڈائریکٹر محمد عمر فاروق کی قیادت میں منعقد کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد طلبہ، اساتذہ، صنعت سے وابستہ ماہرین، ہیلتھ کیئر پروفیشنلز اور کمیونٹی تنظیموں کو ایک پلیٹ فارم پر یکجا کر کے تعلیم کو عملی میدان اور جدت کو سماجی اثر میں تبدیل کرنا ہے۔

    فیسٹیول کا افتتاح ڈی جی این سی ایچ ڈی علی اصغر اور چانسلر رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی حسن محمد خان نے کیا۔
    چانسلر رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی حسن محمد خان کا کہنا تھا کہ انوویشن اینڈ ویلنَس فیسٹیول تعلیم کو عملی میدان سے جوڑنے کی ایک سنجیدہ کوشش ہے، رفاہ یونیورسٹی نوجوانوں کو محض طالبعلم نہیں، مسئلہ حل کرنے والا لیڈر بنا رہی ہے، کیونکہ ہمارا ماننا ہے کہ جامعات کا کردار صرف ڈگریاں دینا نہیں بلکہ معاشرے کو سمت دینا ہے، تعلیم، صحت اور صنعت کا باہمی ربط ہی پائیدار قومی ترقی کی بنیاد ہے، ہماری ترجیح علم کو سماجی اثر اور عوامی فلاح میں تبدیل کرنا ہے،۔جامعات کو کمیونٹی انگیجمنٹ کے ذریعے عوامی خدمت کا مرکز بننا ہوگا۔رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی اخلاقی قیادت اور سماجی ذمہ داری پر یقین رکھتی ہے۔ورک ولیج نوجوانوں، اسٹارٹ اپس اور فری لانسرز کے لیے ایک نیا موقع ہے۔صحت عامہ کی سہولیات کو کیمپس سے باہر عوام تک پہنچانا ہمارا عزم ہے۔رفاہ تعلیم، صحت اور جدت کے ذریعے قومی ترقی میں فعال شراکت دار بن چکی ہے۔ اس موقع پر شریک دیگر مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ جامعات کو عملی تعلیم، اخلاقی قیادت اور کمیونٹی انگیجمنٹ کے ذریعے قومی ترقی میں فعال کردار ادا کرنا چاہیے۔

    فیسٹیول کی ایک نمایاں خصوصیت اس کا مضبوط عوامی فلاحی پہلو ہے، جس کے تحت چغتائی لیب، الخدمت فاؤنڈیشن اور الخدمت موبائل ڈسپنسری کے اشتراک سے مفت میڈیکل کیمپس، تشخیصی سہولیات، غذائی مشاورت اور فزیوتھراپی اسیسمنٹس کا اہتمام کیا گیا ہے۔ ان اقدامات کا مقصد صحت کی سہولیات کو کیمپس سے باہر قریبی آبادیوں تک پہنچانا ہے۔
    ہفتہ بھر جاری رہنے والے اس فیسٹ میں اسپورٹس ویک، کلچرل ڈے، انٹر یونیورسٹی مقابلے، اسٹارٹ اپ بازار، جاب فیئر، سی ای اوز ڈنر، ایلومنائی و انڈسٹری راؤنڈ ٹیبلز اور عوامی آگاہی سیمینارز شامل ہیں، جبکہ مرد و خواتین طلبہ کے لیے علیحدہ سرگرمیوں کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ بچوں کے لیے لرننگ زون اور طلبہ کی تخلیقی نمائشیں جن میں خوراک، دستکاری، جیولری اور کاروباری مصنوعات شامل ہیں ، فیسٹیول کی جامع نوعیت کو مزید اجاگر کرتی ہیں۔
    اس موقع پر “ورک ولیج” کا بھی افتتاح کیا گیا، جو ایک نیا بزنس اور انوویشن یونٹ ہے اور اسٹارٹ اپس، فری لانسرز اور طلبہ کاروباری افراد کی معاونت کے لیے قائم کیا گیا ہے۔

    ویلنَس فیسٹول میں ملکی سطح کی ممتاز شخصیات، ماہرینِ تعلیم، ہیلتھ کیئر پروفیشنلز اور میڈیا نمائندگان شریک ہو رہے ہیں، جن میں ڈاکٹر جاوید اکرم، قاسم علی شاہ، سارہ چوہدری، نگہت ہاشمی، مغیرہ لقمان، فریحہ زیشان سمیت دیگر معروف نام شامل ہیں۔ جمعرات، 22 جنوری 2026 کو سینئر سرکاری افسران، صنعت کے رہنماؤں اور ترقیاتی شعبے کے نمائندگان کے خطابات بھی ہوں گے۔

    اس اقدام کے ذریعے رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی نے پائیدار صحت، صنعت سے ہم آہنگ تعلیم اور ہمہ گیر سماجی ترقی کے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے، اور جامعات کو محض تدریسی اداروں کے بجائے قومی فلاح و بہبود کے فعال شراکت دار کے طور پر پیش کیا ہے

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleلوئر چترال میں گھر پر برفانی تودہ گرنے سے 9 افراد جاں بحق، بچہ زخمی
    admin
    • Website

    Related Posts

    برطانیہ میں 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کی منظوری

    جنوری 22, 2026

    پاکستان نے بھی امریکی صدر ٹرمپ کے غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا

    جنوری 21, 2026

    برطانیہ میں بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر آسٹریلیا طرز کی پابندی پر غور

    جنوری 20, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    بین الاقوامی

    رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کا انوویشن اینڈ ویلنَس فیسٹول 2026 — تعلیمی اداروں، صنعت اور کمیونٹی کے درمیان مؤثر رابطے کی جانب اہم قدم

    جنوری 23, 2026
    چترال

    لوئر چترال میں گھر پر برفانی تودہ گرنے سے 9 افراد جاں بحق، بچہ زخمی

    جنوری 23, 2026
    پوٹھوہار

    ہائیکورٹ کے باہر جھگڑا کیس؛ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ پھر گرفتار

    جنوری 23, 2026
    خاص خبریں

    ہزارہ، چترال، گلگت بلتستان،کشمیر، بلوچستان کے پہاڑوں پر برفباری، مختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحق،35 زخمی، کئی سیاح محصور

    جنوری 23, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    جنوری 21, 2026

    مانسہرہ میں چیتے کا حملہ، کالج جانے والا نوجوان شدید زخمی

    خاص خبریں

    مانسہرہ اور اور آزاد کشمیر کے سنگم پر واقع برارکوٹ کے علاقے میں صبح کالج…

    پوٹھوہار

    حسن ابدال: پنڈ مہری میں فائرنگ، دو بچوں سمیت پانچ افراد قتل

    جنوری 22, 2026
    خاص خبریں

    چمن سرحد پر پاکستان اور افغان سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ

    جنوری 20, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    بین الاقوامی

    رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کا انوویشن اینڈ ویلنَس فیسٹول 2026 — تعلیمی اداروں، صنعت اور کمیونٹی کے درمیان مؤثر رابطے کی جانب اہم قدم

    جنوری 23, 2026
    چترال

    لوئر چترال میں گھر پر برفانی تودہ گرنے سے 9 افراد جاں بحق، بچہ زخمی

    جنوری 23, 2026
    پوٹھوہار

    ہائیکورٹ کے باہر جھگڑا کیس؛ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ پھر گرفتار

    جنوری 23, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.