راولپنڈی کے ہولی فیملی ہسپتال میں سکیورٹی گارڈ کے مبینہ تشدد سے نوجوان کے جاں بحق ہونے کا واقعہ سامنےآیا ہے، پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔
راولپنڈی: پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ تھانہ نیو ٹاؤن میں درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور کیس کی مزید تفتیش جاری ہے ۔
ایف آئی آر میں بتایاگیا ہےکہ نوجوان محمد وقار والدہ کو میڈیکل چیک اَپ کے لیے ہسپتال لایا تھا اور واپسی پر ہسپتال کی پارکنگ میں تنازع پیش آیا ۔
ایف آئی آر کے مطابق سکیورٹی گارڈ نے وقار کو مُکے اور لاتیں ماریں جس کے بعد وہ تشدد کے باعث دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا ۔
پولیس کا کہنا ہےکہ واقعہ دو روز قبل ہولی فیملی ہسپتال کی پارکنگ میں پیش آیا ۔


