اسلام آباد، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں صحت کارڈ کے اجرا کا فیصلہ کر لیا گیا، وفاقی صحت سہولت پروگرام کے تحت ہیلتھ کارڈ 16 جنوری سے فعال ہوجائیں گے ۔
وفاقی صحت سہولت پروگرام کے تحت صحت کارڈ سے مزید لاکھوں شہری مستفید ہوں گے، اسٹیٹ لائف کے مراسلے کے مطابق اسلام آباد، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے مستقل رہائشی پروگرام سے مستفید ہوں گے ۔
اسٹیٹ لائف نے صحت سہولت پروگرام سے منسلک تمام پینل ہسپتالوں کو ہدایات جاری کر دی ہیں، وفاقی صحت سہولت پروگرام کے تحت ہیلتھ کارڈ 16 جنوری سے فعال ہوجائیں گے ۔
اسٹیٹ لائف کی جانب سے پینل ہسپتالوں کو مقررہ تاریخ سے قبل ہیلتھ ڈیسک قائم کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے، مستحق اور اہل افراد کو بلاتعطل علاج کی سہولتیں فراہم کی جائیں گی ۔
وفاقی صحت سہولت پروگرام کا مقصد معیاری اور مفت طبی سہولت فراہم کرنا ہے، وفاقی صحت سہولت پروگرام کے تحت جاری صحت کارڈ جون 2027 تک کارآمد رہے گا ۔


