بلوچستان کے ضلع قلات میں سیکیورٹی فورسز نے بھارتی پراکسی فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع کی بنیاد ہر کارروائی کی اور 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 12 جنوری کو بلوچستان کے ضلع قلات میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے مؤثر انداز میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد بھارت کے اسپانسرڈ 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ اس کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا، علاقے میں متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں سرگرم رہے تھے ۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ علاقے میں سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی دوسرے بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جا سکے ۔


