پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جانے والا دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ دمبولا میں مسلسل بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا، سیریز کا تیسرا اور آخری میچ اتوار کو کھیلا جائے گا ۔
دمبولا: سری لنکا اور پاکستان کے درمیان 3 میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جاناتھا، تاہم مسلسل بارش کے باعث یہ میچ منسوخ کردیا گیا ۔
دمبولا انٹرنیشل کرکٹ سٹیڈیم میں بارش کے باعث پہلے ٹاس تاخیر کا شکار ہوا اور پھر بعد ازاں میچ منسوخ کرنے کا اعلان کردیا گیا ۔
3 ٹی ٹوینٹی میچز کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے، سیریزکا تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی11جنوری بروز اتوار دمبولا کرکٹ سٹیڈیم میں ہی کھیلا جائےگا ۔


