ایبٹ آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈاکٹر وردہ کے قتل میں ملوث 4 گرفتار ملزمان کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ۔
ایبٹ آباد : ملزمان کی تین روزہ جسمانی ریمانڈ کے خاتمے پر اج انسداد دہشت گردی عدالت میں پھر پیش کیا گیا ، اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔
ملزمان میں مرکزی ملزمہ ردا ، ندیم ،پرویز اور وحید شامل ہیں،پولیس کی جانب سے بیس روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گی تھی ۔
ایک مرکزی ملزم شمریز تاحال گرفتار نہ ہو سکا ، پولیس کے مختلف مقامات پر مفرور ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں ۔


