راولپنڈی کی تحصیل گوجرخان کے علاقے پنڈی گوجرخان روڈ پر تیز رفتار گاڑی درخت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور پانچ دیگر زخمی ہوگئے ۔
راولپنڈی: ریسکیو حکام کے مطابق پنڈی گوجر خان روڈ پر تیز رفتار گاڑی درخت سے ٹکرا گئی، ٹریفک حادثے میں ایک شخص موقع پر جاں بحق جبکہ 5 افراد شدید زخمی ہو گئے ۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ جاں بحق شخص گاڑی کے اندر پھنسا ہوا تھا جسے نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن میں مشکلات پیش آئیں ۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ میں زخمی ہونے والوں کو فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔
ریسکیو حکام کے مطابق آپریشن میں دو ایمبولینس اور ایک ایمرجنسی وہیکل نے حصہ لیا ۔


